اگر آپ بھی امیر بننا چاہتے ہیں تو اپنی یہ عادات بالکل چھوڑ دیں کیونکہ ۔۔۔ جانیئے وہ 4 علامات جو آپ کے امیر نہ بننے کی وجہ بن سکتی ہیں

ہماری ویب  |  Mar 08, 2021

ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ دولت مند ہو اور پر تعیش زندگی گزارے۔ لیکن امیر بننے کے لیے محنت اور اچھی تعلیم بھی ضروری ہوتی ہے۔

کچھ افراد اچھی قسمت کے مالک ہوتے ہیں کہ پیسہ ان کے پاس جب آنا شروع ہو تو رکتا نہیں اور چند لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو کئی سال پیسہ کمانے کے لیے جتن کرتے ہیں لیکن پھر بھی ان کی جیب خالی ہی رہتی ہے۔

اس کے علاوہ امیر نہ بننے کے پیچھے ہماری ہی چند کوتاہیاں پوشیدہ ہوتی ہیں جس کی وجہ سے ہم کامیاب نہیں ہو پاتے۔

یقیناً مستقبل کی پیشگوئی کوئی نہیں کرسکتا مگر انسان کی چند چیزوں یا عادتوں کو دیکھ کر یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ زندگی میں کامیابی لگ بھگ ناممکن ہوگی۔

آج ہم ان عادات کے بارے میں جانیں گے۔

* مقررہ تنخواہ

عموماًلوگ مخصوص اوقات میں کام کرکے لگی بندھی تنخواہ کمانے کو اہمیت دیتے ہیں جبکہ دولت مند افراد نتائج پر آمدنی کا انتخاب کرتے ہیں اور عام طور پر خود اپنے ملازم ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق عام افراد کسی ایک ملازمت کو کرکے اپنی زندگی گزار دیتے ہیں اور آمدنی میں سالانہ بنیادوں پر اضافے پر ہی مطمئن ہوجاتے ہیں ان لوگوں کے زندگی میں آگے بڑھنے کے امکانات کم ہی ہوتے ہیں۔

* امیر بننا ناممکن

اوسط درجے والے افراد یہ سوچتے ہیں کہ صرف خوش قسمت افراد امیر بنتے ہیں، درحقیقت کسی سرمایہ دارانہ ملک میں آپ کے پاس مالدار بننے کا ہر حق موجود ہوتا ہے، مگر اس کے لیے آپ کے اندر عزم اور حوصلہ ہونا ضروری ہے۔کوشش کریں اپنی توقعات بلند کریں اور مثبت سوچ رکھیں تو پھر کامیابی بھی آپ کے قدم چومے گی۔

* اپنی آمدنی سے زیادہ خرچ

اگر کوئی شخص 9 گھنٹے کی نوکری کرتا ہے اور اس کی تنخواہ 20 ہزار روپے ہے اور وہ اپنی تنخواہ ہاتھ لگتے ہی فضول خرچی شروع کر دے تو اس سے احمقانہ حرکت ہی کہا جاسکتا ہے۔ اکثر امیر افراد اس وقت تک مہنگی چیزوں کو نہیں خریدتے جب تک ان کی سرمایہ کاری دیگر ذرائع سے زیادہ آمدنی فراہم نہیں کرنا شروع کر دیتی۔

* کمانے کی بجائے بچت پر زیادہ فوکس

آپ نے اکثر لوگوں سے سنا ہوگا کہ بچت انسان کی دوست ہوتی ہےلیکن آپ کو بچت پر اتنی زیادہ توجہ نہیں مرکوز کرنی چاہئے کہ کمانے کو نظرانداز کرنا شروع کر دیں۔ آپ کو بچت کی پلاننگ چھوڑنے کی ضرورت ہر گز نہیں تاہم اگر آپ کسی امیر شخص کی طرح سوچنا چاہتے ہیں تو ہاتھ میں موجود پیسوں کے خاتمے پر فکر مند ہونے کی بجائے یہ سوچیں کہ آپ مزید روپے کیسے کما سکتے ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More