پنیر بوٹی کون سی جڑی بوٹی ہے؟ جو ایک نہیں کئی بیماریوں کے علاج کے لئے استعمال کی جاتی ہے! جانیئے اس سستی چیز کے مہنگے فوائد

ہماری ویب  |  Jun 25, 2021

پھلوں، سبزیوں اور دالوں کے ساتھ خدا نے ہماری بیماریوں کو دور کرنے کے لئے جڑی بوٹیوں کو بھی بنایا ہے جو دوائیوں کا کام کرتی ہیں۔ لیکن جڑی بوٹیاں اتنی قسم کی ہیں کہ انسان کو نہ تو ان سب کے بارے میں معلوم ہوتا ہے اور نہ ہی وہ ان جڑی بوٹیوں کو آسانی سے حاصل کرسکتا ہے۔ ہم لوگ قدرتی چیزیں چھوڑ کر دوائیوں پر یقین رکھتے ہیں اور ہر ماہ ڈھیروں روپے ان پر خرچ کرتے ہیں۔

آج ہماری ویب کے اس فیچرڈ آرٹیکل میں ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں پنیر ڈوڈے کے کچھ ایسے فائدے جو آپ کو بھی پتہ نہیں ہوں گے ۔ لیکن ان کا استعمال اور فائدہ جاننے کے بعد لازمی استعمال شروع کردیں گے۔

فائدے:

٭ پنیر ڈوڈر شوگر کو کنٹرول کرنے میں دوائی کی طرح فائدے مند ثابت ہوتے ہیں۔ جو لوگ اپنا بڑھتا شوگر جلد از جلد کنٹرول کرنا چاہتے ہیں ان کو چاہیئے کہ وہ پنیر ڈوڈے کو صاف پانی میں ڈال کرابال لیں اور پھر ٹھنڈا ہونے پر اس کو چھان لیں۔ اس کو پیئیں یہ آپ کے شوگر کو کنٹرول کرنے میں مدد دے گا۔

٭ معدے کی تیزابیت اور پیٹ کی گرمی کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے پانی کو ابال کر بھی پی سکتے ہیں یا پھر اس کا پاؤڈر بنا کر نیم گرم پانی سے پھانک لیں۔

٭ زخم ٹھیک نہ ہو تو اس پر پنیر ڈوڈے کا پاؤڈر بنا کر ڈالیں اور اس کو کچھ دیر کھلا چھوڑ دیں۔ اس سے زخم جلدی بھر جاتا ہے۔

فائدہ کیوں؟

٭ پنیر ڈوڈے میں مائیکروبز بیٹا سیلز، کولیجن اور امائنو فری فیٹی ایسڈز پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے یہ شوگر اور کولیسٹرول کو کنٹرول اور زخموں کو جلدی ہی بھرنے میں آپ کی مدد کرتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More