PCOs اور تھائی رائیڈ کو کنٹرول ۔۔ زیرے کے پانی کے چند ایسے زبردست فوائد جو کریں آپ کی بھی بڑی مشکل آسان

ہماری ویب  |  Oct 26, 2021

کھانے میں تو زیرہ ڈلتا ہی ہے لیکن اس کو پانی میں بھگو کر پینے کے ایسے نایاب فائدے hamariweb.com میں آپ کو بتانے جا رہے ہیں جن کو جان کر آپ بھی آج سے ہی اس کا استعمال شروع کردیں گے، لیکن فائدہ مستقل استعمال یا کچھ عرصے کے استعمال کے بعد ہی ہوگا فوری اثر ہونا مشکل ہے لیکن اگر آپ کو شُبہ ہو تو ڈاکٹر سے لازمی رجوع کریں ہوسکتا ہے کہ آپ کو کسی اندرونی بیماری کے باعث اس قیمتی ٹپ کا فائدہ نہ ہو۔

زیرے میں آئرن، اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی ایفلامینٹری خصوصیات پائی جاتی ہیں جو کہ ہمارے جسم میں ہونے والی چند بے قاعدگیوں کے لئے بہت مفید ثابت ہوتی ہے۔ آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں زیرے کے پانی کو پینے کے بہت زبردست فائدے جو کم ہی لوگ جانتے ہیں۔

ٹپس:

٭ یہ پانی تھائی رائیڈ کے مسئلے کو دو صورتوں میں ختم کرسکتا ہے یا تو وہ زیادہ خطرناک نہ ہو اور دوسرا یہ کہ آپ 8 ہفتوں تک لازمی اس کا استعمال کریں گے۔ یہ آپ کے تھائی رائیڈ کے مسئلے کو حل کرنے میں اپنی انفلامیٹری خصوصیات سے مدد دیتا ہے۔

٭ خواتین کی بڑھتی ہوئی بیماری پی سی اوز کا علاج کئی طریقے سے کیا جاتا ہے جس میں زیرے کا پانی ایسے ڈیڈورنٹ کا کام کرتا ہے جو ہارمونز کی خرابی کو دور کرتا ہے جس سے پی سی او کے مسئلے میں کمی آجاتی ہے۔

٭ معدے کی جلن اور سینے کی تیزابیت کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔

٭ وزن میں کمی اور کولیسٹرول لیول کم کرنے میں مفید ہے۔

٭ بلڈ شوگر کو کنٹرول کرتا ہے اور شوگر کے مریضوں کے لئے راحت بخش ہے۔

٭ نظامِ ہضم کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

٭ قبض، ڈائریا اور قے کی شکایت میں زیرہ کارآمد ٹانک ہے۔

٭ بلڈ پریشر کو کم کرنے میں زیرہ مفید ہے۔ بشرطیکہ زیرے کو ایک چٹکی یا آدھے چمچ سے زیادہ استعمال نہ کیا جائے۔

٭ اگر آپ جلد بوڑھا نہیں ہونا چاہتے تو روزانہ ایک چٹکی زیرہ استعمال کریں یا تو رات کے وقت ایک چٹکی زیرے کو گلاس پانی میں بھگو دیں صبح نہارمنہ پانی پی لیں زیرہ پھینک دیں اس سے جلد بُڑھاپے کے اثرات رونما نہیں ہوں گے کیونکہ اس میں وٹامن ای پایا جاتا ہے جو اینٹی ایجنگ اثرات کی روک تھام کرتا ہے۔

زیرے کے پانی سے وزن کس نے کم کیا؟

بھارت سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ کرتیکا اپنے وزن اور موٹے چہرے سے بہت ہی نا خوش تھیں۔ لیکن وہ جانتی تھیں کہ انہیں صحت مند زندگی کے لئے چند تبدیلیاں لانا ہوں گی۔ پختہ ارادے کے باعث انہوں نے ناقابل یقین حد تک اپنا وزن گھٹایا جس سے دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے۔ آئیں جانتے ہیں کہ کرتیکا نے کیا ڈائٹ پلان اپنایا۔

بھارتی شہر ہریانہ سے تعلق رکھنے والی کرتیکا کھنگار جو پیشے کے اعتبار سے اسسٹنٹ پروفیسر ہیں پہلے ان کا وزن 80 کلو گرام تھا جس کے بعد انہوں نے یوگا اور ایک خاص قسم کے صحت بخش مشروب کے استعمال کے ذریعے 27 کلو وزن کم کیا۔

کرتیکا نے بتایا کہ ان کا پورے ہفتے مختلف کھانا ہوتا ہے جیسے ایک دن مونگ دال، ایک دن سبزی پوہا، پھر اگلے دن کچھ اور قسم کا آئٹم۔

انہوں نے بتایا کہ وہ معمول کے مطابق روز صبح نیم گرم زیرے کے پانی کا استعمال کرتی ہیں اور سبز چائے کے ساتھ بادام کھاتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More