ویڈیو: ملاعمر کے صاحبزادے ملایعقوب پہلی بار منظرعام پر

سماء نیوز  |  Oct 27, 2021

افغان طالبان کے سابق امیر ملا محمد عمر کے صاحبزادے ملا یعقوب پہلی بار منظر عام پر آگئے۔

ملا یعقوب نے سردار داؤد خان اسپتال کابل میں سرمایہ کاروں سے خطاب میں صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کی اپیل کی تاکہ مریضوں کو علاج کے لیے بیرون ملک نہ جانا پڑے۔

ملا یعقوب کی ویڈیو طالبان کے حامی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے ریلیز کی ہے جس میں وہ پشتو میں افغانستان میں صحت کے مسائل کے حوالے سے گفتگو کر رہے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملا یعقوب کا کہنا تھا کہ اسپتال بننے سے ایک وقت ایسا آئے گا کہ افغانستان کے لوگوں کو علاج کی غرض سے بیرون ملک نہیں جانا پڑے گا۔

ملا یعقوب نے وزیر دفاع بننے کے بعد اعلان کیا تھا کہ ان کی وزارت ایک قومی اور آزاد فوج بنانا چاہتی ہے جس کے پاس زمینی اور فضائی صلاحیت ہو تاکہ ملک کا احسن طور پر دفاع کیا جاسکے۔

طالبان کے بانی ملاعمر کے صاحبزادے ملا یعقوب اس وقت افغانستان کے وزیردفاع اور طالبان تحریک کے نائب امیر ہیں، ان کی عمر تقریباً 27 سال ہے اور انہوں نے ابتدائی دینی تعلیم پاکستان کے مدارس میں حاصل کی ہے۔

طالبان ذرائع کے مطابق ملا یعقوب ایک دینی عالم بھی ہیں اور گزشتہ کئی برسوں کے دوران وقتاً فوقتاً امریکی اور نیٹو افواج کے خلاف جنگی محاذوں پر کارروائیوں میں حصہ لیتے رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More