چودہویں عالمی اردو کانفرنس کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

سماء نیوز  |  Dec 03, 2021

دنیائے ادب کا سب سے بڑا میلہ ”چودہویں عالمی اردو کانفرنس“ 9تا 12دسمبر آرٹس کونسل کراچی میں منعقد ہوگی۔

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر محمد احمد شاہ نے کہا ہے کہ چودہویں عالمی اردو کانفرنس جمعرات 9 دسمبر 2021 تین بجے دوپہر کو آرٹس کونسل کراچی میں منعقد ہوگی جس کا افتتاح وزیراعلی سندھ کریں گے چار روزہ کانفرنس میں 50 سے زیادہ سیشنز ہوں گے جس میں دنیائے اردو کے عالم اپنے موضوع پر علمی گفتگو کریں گے۔

صدر آرٹس کونسل نے کہا کووڈ کے باوجود کانفرنس وقت پر منعقد ہوگی، ہم نے گزشتہ سال بھی منعقد کی تھی کراچی کے عوام کو اس کانفرس کا شدت سے انتظار ہوتا ہے۔ 9 دسمبر سے 12 دسمبر تک اہل ذوق کو آرٹس کونسل میں خوش آمدید کہیں گے۔

انہوں نے کانفرنس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کے دوسرے روز اردو ناول کی عصری صورت حال، تقدیسی ادب کی صورت حال، بچوں کا ادب اور نئی دنیا، تراجم کی صورت حال،کتابوں کی رونمائی، اقبال اور عصرحاضر، ساحر لدھیانوی ،سو برس، اردو اور میڈیا کا دور جواں،شیخ ایاز، کامران خان کی گفتگو،سرائیکی زبان و ادب،ہم سب امید سے ہیں، ابن انشا اور عالمی مشاعرہ۔

تیسرے دن اردو افسانے کامنظرنامہ، اردو نظم کے صورت و معنی،کتاب جائزہ تقریب، یادرفتگاں، کتابوں کی رونمائی، تعلیم کے پچھتر سال، پاکستان کا سماجی و ثقافتی منظر نامہ، پنجابی زبان و ادب، ادا جعفری کی یاد میں، کتاب کی رونمائی، مشتاق احمد یوسفی، بلوچی ادب کے پچھتر سال، ہمارے فنون کی صورت حال، عالمی مشاعرہ۔

چوتھے دن اردو تنقید معاصر منظر نامہ، اردو غزل نئی تشکیلات، پاکستانی معیشت کے پچھتر سال اور عصری ایجنڈا، یارک شائر ادبی ایوارڈ، تقریب اجراء پختون زبان و ادب، تقریب اجراء عورت اور پاکستانی سماج، کتابوں کی رونمائی، عارفہ سیدہ زہرہ ، سندھی ادب و سماج کے پچھتر سال، پاکستانی صحافت کا جائزہ، خواجہ معین الدین کی یاد میں، میں اور پاکستان، اختتامی اجلاس، ناہید صدیقی کلاسیکل رقص پیش کریں گی ، قوالی کے پروگرام بھی منعقد ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More