آئی سی سی نے پاکستان ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو سرگار فیلڈ سوبرز ٹرافی دینے کا اعلان کیا ہے۔پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار سر گار فیلڈ سوبرز ٹرافی پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے جیت لی ہے جبکہ اس کا اعلان آئی سی سی نے کیا ہے۔Sizzling spells, sheer display of pace and swing and some magical moments ✨
Shaheen Afridi was unstoppable in 2021 💥
More 👉 https://t.co/XsTeXTPTZl pic.twitter.com/oE3y3H2ZXB
— ICC (@ICC) January 24, 2022
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرارشاہین شاہ آفریدی کو یہ ایوارڈ گذشہ سال 36 انٹرنیشنل میچز میں 22.20 کی اوسط سے 78 وکٹیں حاصل کرنے پر دیا گیا ہے جبکہ ان کی بہترین باؤلنگ 51 رنز دے کر 6 وکٹیں رہیں۔شاہین شاہ نے 9 ٹیسٹ میچز میں 17.06 کی اوسط سے 47 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 7 وکٹیں اپنے نام کیں اور ساتھ ہی مجموعی طور پر 21 میچز میں 23 وکٹیں حاصل کی ہیں۔یہ بھی پڑھیں: رضوان سال کے بہترین آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر قرارواضح رہے کہ اس کیٹیگری میں شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ جوروٹ، کین ولیمسن اور پاکستان کے محمد رضوان جو نامزد کیا گیا تھا۔علاوہ ازیں آئی سی سی نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر اور محمد رضوان کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا ہے۔یہ بھی پڑھیں: فاطمہ ثناء ویمنز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر قرارآئی سی سی ایوارڈز میں پاکستان کے مردوں کے ساتھ خواتین کرکٹرز بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں اور پاکستان کی کھلاڑی فاطمہ ثناء کو آئی سی سی نے ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا ہے۔ Square Adsence 300X250