9500 کی چپل.. عام سی دکھنے والی اس کولہا پوری چپل میں ایسا کیا ہے جو اس کی قیمت اتنی زیادہ ہے؟ جان کر آپ کے ہوش بھی اڑ جائیں گے

ہماری ویب  |  Jul 02, 2022

کولہا پوری چپل بھلا کسے پسند نہیں؟ پٹیوں والی رنگین چپل پاؤں کی زینت بنتے ہی حسن کو چار چاند لگا دیتی ہے۔ لیکن آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو ایسی نایاب کولہا پوری چپل کے بارے میں بتائیں گے جس کی خوبصورتی نہیں بلکہ قیمت آپ کے ہوش اڑا دے گی۔

جی ہاں عام سی دکھنے والی کولہا پوری کی قیمت 400 سے 1500 ہوتی ہے لیکن ملک کے معروف ڈیزائنر برانڈ زارا شاہجہاں نے اپنی نئی کلیکشن میں کولہا پوری چپل کی قیمت 9 ہزار رکھی ہے۔ زرا ایک نظر آپ بھی اس چپل.کو دیکھیں اور بتائیں کہ آخر اس میں ایسی کیا خاص بات ہے جو اس کی قیمت اتنی زیادہ ہے؟

عوام نے ایک عام سی چپل کی اس قدر قیمت پر تعجب کا اظہار کیا ہے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ چپل کافی خوبصورت ہے لیکن اس کی قیمت بہت زیادہ رکھی گئی ہے جبکہ کچھ لوگوں کے مطابق اس قیمت پر کولہا پوری چپل خریدنا صرف حماقت ہے۔

یہ خیال خود برانڈز کو بھی ہونا چاہیے کہ آسمان چھوتی مہنگائی میں ہر چیز ہی عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہے ایسے میں مارکیٹ میں ہر جگہ چند سو میں ملنے والی چپل کو ساڑھے نو ہزار میں بیچنے کا مطلب سوائے اندھا دھند مہنگائی کے اور کچھ نہیں

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More