زخمی جوتوں کا ڈاکٹر ۔۔ کچھ ایسے منفرد و دلچسپ اشتہارات جسے دیکھ کر پریشان شخص کے چہرے پر بھی مسکراہٹ آ جائے، تصاویر وائرل

ہماری ویب  |  Jul 02, 2022

دوکاندار ہمیشہ اپنی چیزیں بیچنے کیلئے نت نئے طریقے آزماتے ہیں۔ اور پاکستانی لوگ تو ہمیشہ ہی کچھ ایسا کرنے کی تلاش میں رہتے ہیں جن سے لوگوں کی توجہ فوراََ اپنی جانب مبذول کروالیں۔

آج ہم اسی قسم کے بینرز اور اشتہارات کی بات کریں گے، جسے دیکھکر آپ اپنی ہنسی کنٹرول نہیں کر پائیں گے۔ آئیے جانتے ہیں۔

مرغی کا گوشت فروخت کرنے والا:

اب اسی دوکاندا کو ہی دیکھ لیجیے کہ لکھوا ڈال کہ یہاں مرغی کے سپئیر پارٹس بھی ملتے ہپیں جیسا کہ سینہ، لیگ پیس، چکن چانپ، ڈرم اسٹک، قیمہ گردن، کلیجی اور دل وغیرہ وغیرہ۔ ضرور یہ منفرد اشتہار دیکھ کر لوگ ایک نہ ایک مرتبہ تو اسکی دکان پر آئے ہوں گے۔

ادھار 80، 90 سال والوں کیلئے ہوگا :

انہوں نے تو حد ہی کر دی عموماََ یہ لکھا دیکھا ہے دوکانوں پر کہ ادھار مانگ کر شرمندہ نہ کریں مگر انہوں نے تو لکھ ڈالا کہ ادھار صرف 80 اور 90 سال والوں کو دیا جائے گا اور وہ بھیہ صرف ان کے والدین کے کہنے پر۔اب آپ خود ہی بتائیں کہ آج کل اتنی زیادہ عمریں کس کی ہوتی ہیں۔ یوں اب لگتا ہے کہ ان سے کوئی ادھار نہیں مانگتا ہوگا۔

بچوں سے گھر کے کام کروائیں:

اب ایک یہ اشتہار نظر سے گزرا جس میں لکھا ہوا تھا کہ اگر آپ کے بچے اسمارٹ فون چلانا جانتے ہیں تو ان ٹڈوں کو ان کام پر لگائیں جیسا کہ کپڑے دھونا ، جھاڑو لگانا۔ واضح رہے کہ یہ بچے کیا کام کریں گے یہاں یہ بات اس لیے کہی گئی ہے تا کہ گھر کے کاموں میں والدہ کی مدد کر دیں۔

کچرے کے ڈھیر پر خوشبو دار اشیاء کا بورڈ؛

یہاں بھی آپ خود ہی دیکھ لیجئے کہ نیچے بہت سا کچرہ پڑا ہے مگر اوپر ایک بڑا سا بورڈ لگا ہوا ہے جس میں مشہور بھارتی اداکار شاہ رخ خان کی تصویر آویزاں ہے اور ساتھ میں یہ لکھا گیا ہے کہ کہ واہ کیا خوشبو ہے۔

یہ تصویر بھارت کی ہے جہاں لوگوں نے سائن بورڈ کے نیچے کچرا پھینک دیا ہے اور اب یوں معلوم ہوتا ہے کہ جیسے یہ کچرے کی بدبو کو خوشبو کہہ رہے ہوں مگر یہ حقیقت نہیں ہے۔

سگریٹ ایک لعنت ہے:

خبردار! سگریٹ ایک لعنت ہے، آؤ اس لعنت کو ختم کریں، ایک ڈبی تم ختم کرو، ایک ڈبی میں ہم ختم کریں۔ جی ہاں ویسے تو یہ بات ان لوگوں کو کہی گئی ہے جو سگریٹ پی کر اپنی زندگی خراب کر لیتے ہیں مگر یہ طریقہ بھی انہیں منع کرنے کا ٹھیک نہیں ہے۔ بہرحال یہ چھوٹ سا پوسٹر ہے بہت مزاح سے بھرپور۔

زخمی جوتوں کا اسپتال:

ایک موچی جس نے اپنی دکان پر بورڈ لگا رکھا ہے کہ زخمی جوتوں کا اسپتال، ڈاکٹر چاچا شیر محمد۔ یہ منفرد بورڈ بھی لوگوں کی بھرپور توجہ کا باعث بنا ہوگا اور اس چاچا جی کی کمائی بھی اس کی وجہ سے اچھی ہوئی ہو گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More