دو معروف اداکاروں کی شادی کا انوکھا دعوت نامہ سامنے آگیا، تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل

ہماری ویب  |  Sep 23, 2022

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی مقبول جوڑی علی فضل اور ریچا چڈھا نے آئندہ ماہ اپنی شادی کیلئے انوکھا دعوت نامہ تیار کروایا ہے۔

بالی وڈ اداکار علی فضل اور اداکارہ ریچا چڈھا اکتوبر کے پہلے ہفتے میں شادی کرنے جارہے ہیں، شادی کی مرکزی تقریب ممبئی میں ہوگی جس کے بعد ممبئی اور دہلی میں استقبالیہ کی تقاریب ہوں گی۔

علی فضل اور ریچا چڈھا کی شادی کا کارڈ اسکیچ آرٹسٹ پونیت گپتا نے ڈیزائن کیا ہے۔ کارڈ کا جو خاکہ میڈیا پر گردش کر رہا ہے اس میں ایک ماچس کی ڈبیا ہے جس پر ایک لڑکے اور لڑکی کی تصویر بنی ہوئی ہے جو سائیکل چلا رہے ہیں اور اوپر ’کپل میچز‘ لکھا ہے۔

پونیت گپتا کا کہنا ہے کہ ’کارڈ میں پرانے زمانے کا تھیم اس لیے رکھا گیا ہے کیوں کہ دونوں 80ء کی دہائی کے ہیں اور اسے انڈین فلم پوسٹر کا لک بھی دیا گیا ہے کیوں کہ دونوں کا تعلق بالی وڈ سے ہے۔

کارڈ کا نچلا حصہ دھندلا ہے تاہم ایسا محسوس ہوتا ہے اس پر کچھ لکھا ہوا ہے، ممکن ہے کہ اس جگہ پر دونوں کی شادی کی تاریخ درج ہو جو وہ ابھی منظر عام پر لانا نہیں چاہتے۔ اداکار علی فضل اور ریچا چڈھا کی جانب سے اس کارڈ کے حوالے سے کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More