نوکر ہو کر میری بیٹی کا ہاتھ مانگتے ہو؟ مشہور کامیڈین نے جب اپنے سیٹھ سے بیٹی کا ہاتھ مانگا تو انہوں نے کیا کہا تھا؟ ان کی زندگی کا وہ واقعہ جس نے ان کی زندگی بدل دی

ہماری ویب  |  Sep 24, 2022

بھارتی اداکاروں سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہیں لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں، جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو مشہور اداکار پریش راول سے متعلق بتائیں گے۔

بالی ووڈ فلموں میں کامیڈین کا کردار نبھانے والے مشہور اداکار پریش راول کا شمار ان چند اداکاروں میں ہوتا ہے جو کہ اخلاق کے دائرے کار میں رہ کر کامیڈی کا کردار بخوبی نبھاتے ہیں۔

بابو راؤ کا کردار نبھانے والے پریش راول میمز میں بھی کافی وائرل ہو چکے ہیں، یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر انہیں خاص اہمیت دی جاتی ہے۔

لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ان کی نگاہ میں بس جانے والے خاتون انہی کے باس کی بیٹی تھیں۔

1975 میں جہاں پریش کام کرتے تھے وہیں اپنی باس کی بیٹی کو دل دے بیٹھے تھے، تاہم انہوں نے پروپوز کیا اور پھر تقریبا 12 سال بعد یعنی 1987 میں دونوں کی شادی ہوئی۔

12 سال میں روٹھنا منانا، سسر کو سمجھانا، ایک دوسرے سے محبت کی باتیں کرنا، یہ سب چلتا رہا۔ پریش راول کی اہلیہ سواروپ سمپتھ نے 1979 میں مس انڈیا کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ دوسری جانب ان کے دو بیٹے ہیں جن میں سے ایک بیٹا ہو بہو والد کی کاپی ہے۔

دوسری جانب پریش راول کی خواہش ہے کہ وہ ایک بار پاکستان ضرور آئیں، جبکہ اگر پاکستانی فلموں میں کام کرنے کا موقع ملے تو اس موقع کو ضرور استعمال کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More