ان دنوں سوشل میڈیا پر نئے نوجوان اداکار خوشحال خان کے کافی چرچے ہیں، چونکہ نئے اداکار ہیں، لیکن ساتھ ہی اپنی جاندار اداکاری کی وجہ سے ناظرین نے انہیں پسند کرنا شروع کر دیا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ان کے ایک انٹرویو کے بارے میں بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر خوشحال خان کا ایک انٹرویو کافی وائرل ہے، جس میں وہ اپنی روزانہ کی روٹین کے بارے میں بتا رہے تھے، اسی دوران ان سے کچھ دلچسپ سوال بھی کیے گئے۔
انہی میں سے ایک سوال تھا کہ نماز کا، خوشحال خان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ پانچوں وقت کے نمازی ہیں؟ جس پر خوشحال کا کہنا تھا کہ الحمداللہ میں پانچوں وقت کا نمازی ہوں، یہ کہتے ہوئے بھی یوں محسوس ہو رہا تھا کہ جیسے خوشحال اس بات پر مطمئن ہیں۔
خوشحال نے اس صورتحال کے بارے میں بتایا ک اگر میں نماز نہ پڑھوں تو میں غیر اطمینانی صورتحال کو محسوس کرتا ہوں، اس صورتحال مجھے اس حد تک شدت سے محسوس ہوتی ہے کہ اپنا وقت کمرے میں بتانا شروع کر دیتا ہوں۔
یہاں تک کہ میں پورا دن اپنے ہی کمرے میں رہتا ہوں، میں یہ محسوس کرتا ہوں اور سوچتا ہوں کہ یہ کیا کر رہا ہوں میں زندگی کے ساتھ۔