عمران خان منہ بند رکھیں، آئی ایم ایف کو ہینڈل کرنا میرا کام ہے مفتاح اسماعیل کا نہیں، اسحاق ڈار

ہم نیوز  |  Oct 03, 2022

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو ہینڈل کرنا میرا کام ہے مفتاح اسماعیل کا نہیں، آئی ایم ایف کو 25 سال سے ڈیل کررہا ہوں، قیمتیں کم کرنے کے معاملے پر وزیراعظم کو بتایا تھا، وزیراعظم کو بتایا تھا کہ آئی ایم ایف کو ڈیل کرنے کا پرانہ تجربہ ہے، ہم نے عوام کے اوپر سے بوجھ اتارا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیل سے متعلق عمران خان کے الزام کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنا منہ بند رکھیں اور اخلاقی دائرے میں رہیں۔ انہوں ںے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ خاموش نہیں ہوئے تو آپ کی تمام چیزیں پبلک کردوں گا۔

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ نہ ڈیل کی ہے اور نہ ہی کسی این آر او کا حصہ ہوں، میرے خلاف ایک بھی کیس نہیںہے، عمران خان کتنے ایماندار اور بہادر ہیں؟ مجھے سب پتہ ہے، این آر او عمران خان نے اپنی فیملی کو دیا ہوا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان نے ملک کی معیشت کو تباہ کیا، عمران خان وہ شخص ہے جو میرے دفتر کے باہر آدھا آدھا گھنٹہ کھڑا ہوا کرتا تھا۔

انہوں ںے کہا ڈالر کو کنٹرول کرنے کے لیے پہلے بھی اقدامات کیے، ڈالر کی اصل قدر 200 روپے سے کم ہے، ڈالر 200 روپے سے نیچے آئے گا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان کی تقریر سے لگ رہا ہے کہ وہ فرسٹریشن کا شکار ہیں، ڈیل اور ڈھیل صرف عمران خان کی قسمت میں ہیں، عمران خان کے دھرنے کے باعث چینی صدر کا دورہ پاکستان ملتوی ہو گیا، عمران خان نے ڈیل کے ذریعے الیکشن لڑا، عمران خان نے ڈیل کے تحت دھرنا دیا، 126 دن کا دھرنا دے کر اسلام آباد کو یرغمال کیا۔

5 سال بعد احتساب عدالت کے سامنے سرنڈر، عمران خان نے جھوٹا کیس بنایا، اسحاق ڈار

ہم نیوز کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان ڈیل کے ذریعے لانچ ہوئے اور ڈیل کے ذریعے وزیراعظم بنے، عمران خان جھوٹا اور بزدل شخص ہے، عمران خان کی وجہ سے سی پیک ایک سال کے لیے تاخیر ہوا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More