بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی گرفتاری کی تصویر نے سوشل میڈیا بالخصوص شائقینِ کرکٹ کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے کہ ورلڈ کپ سر پر ہے اور انہیں گرفتار کرلیا گیا۔
لیکن جب تصویر کی حقیقت سامنے آئی تو کرکٹ فینز نے سُکھ کا سانس لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ سے پہلے ریاست آسام کے پولیس کمشنر کی جانب سے کپتان روہت شرما کے ساتھ اپنی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی گئی اور انہوں نے روہت شرما کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
رہت شرما کی پولیس کے ساتھ تصویر دیکھ کر صارفین پریشان ہوئے اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ تصویر اتنی وائرل ہوگئی کہ لوگ اس خبر کو حقیقت سمجھ بیٹھے۔
بھارتی میڈیا ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر پولیس کی پوسٹ کو 600 مرتبہ ری ٹوئٹ کیا گیا اور اسے 11 ہزار سے زائد لائک کیا ساتھ ہی شئیر بھی کیا گیا۔