طلاق کے بعد تعلق اب ٹھیک ہے ۔۔ وہ مشہور اداکار جو طلاق کے بعد آج بھی ہر مشکل وقت میں مدد کرنے کو تیار ہیں

ہماری ویب  |  Oct 05, 2022

بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف جوڑیوں میں طلاق کا رجحان عام ہوتا ہے۔ اکثر بھارت سے ایسی ہی خبریں سننے اور دیکھنے کو ملتی ہیں کہ جوڑے کی شادی ہوئی بعد ازاں کچھ ماہ بعد طلاق کی خبر سامنے آجاتی ہے۔

آج کا شوبز آرٹیکل اس حوالے سے ہے کہ وہ اداکار جن کی طلاق ہوئی مگر آج بھی ان کے درمیان اچھے تعلقات قائم ہیں۔

1- ارباز خان اور ملائکہ اروڑا

بالی ووڈ کی سابقہ مشہور جوڑی ارباز اور ملائکہ کی شادی سن 1998 میں ہوئی تھی جس کے 19 سال بعد دونوں کے درمیان طلاق ہوئی۔ آج طلاق کے 6 سال بعد ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر کو اچھے الفاظ میں یاد کیا۔

حال ہی میں اداکارہ ملائکہ اروڑا نے بالی ووڈ اور انٹرٹینمنٹ کی ویب سائٹ مصالحہ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ہم دونوں کے درمیان معاملات اب کافی بہتر ہوچکے ہیں، ہم کافی سلجھے ہوئے ہیں، ہم بس خوش اور پر امن لوگ ہیں، وہ ایک اچھے آدمی ہیں، میری ان کے لیے صرف نیک تمنائیں ہیں۔

ملائکہ اروڑا نے مزید کہا کہ کبھی کبھار لوگ شاندار ہوتے ہیں لیکن وہ ایک دوسرے کے ساتھ اچھے نہیں لگتے، بس ایسا ہی ہے میں ہمیشہ ان کے لیے نیک تمنائیں رکھوں گی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائکہ اروڑا کی شادی عنقریب اداکار ارجن کپور کے ساتھ متوقع ہے۔

2- عامر خان اور کرن راؤ

عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راؤ کے درمیان طلاق گذشتہ برس ہوئی۔ دونوں جوڑوں کی جانب سے مشترکہ طلاق کی خبر سامنے آئی مگر انہیں دیکھ کر کہیں سے نہیں لگا کہ ان میں کوئی تعلقات ناخوشگوار ہوں۔ دونوں شخصیات نے طلاق کے بعد ایک ساتھ ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا تھا کہ جس میں انہوں نے غمزدہ مداحوں کو اعتماد میں لیا تھا۔

ویڈیو پیغام میں عامر خان نے کہا تھا کہ ہمیں معلوم ہے، طلاق کی خبر سُن کر آپ سب کو بہت دُکھ ہوا ہوگا، اچھا نہیں لگا ہوگا اور آپ بہت حیران بھی ہوں گے۔

عامر خان نے کہا کہ ہم سب اتنا کہنا چاہیں گے کہ ہم دونوں ہی اس فیصلے سے بہت خوش ہیں۔بالی ووڈ اداکار نے سابقہ بیوی راؤ کا ہاتھ تھامتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے رشتے میں تبدیلی ضرور آئی ہے لیکن ہم دونوں ایک ساتھ ہیں تو آپ لوگ پریشان نہیں ہوں۔ دونوں جوڑے طلاق کے بعد بھی ایک دوسرے کے ساتھ ہنستے مسکراتے ملاقات کرتے ہیں۔

3- ماہرہ خان

پاکستانی شوبز کی سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے سابقہ شوہر سے متعلق بیان دیا تھا جسے سن کر مداح حیران رہ گئے تھے۔

اداکارہ کے انٹرویو سے ایک مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہوا تھا جس میں وہ اپنے سابقہ شوہر علی عسکری کی تعریف کرتی ہیں جو مداحوں کو بہت پسند آئی۔

ماہرہ خان نے سوال کے جواب میں کہا کہ میں اپنے اب میں (علی عسکری) کے ساتھ نہیں ہوں کیونکہ مجھے طلاق ہوگئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ سوائے میری والدہ والد اور بھائی کہ، جتنا فخر سابقہ شوہر کو آج مجھ پر ہے وہ کسی کو نہیں ہوسکتا۔

ماہرہ خان نے اپنے سابقہ شوہر کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ میری محنت سے بخوبی واقف ہیں۔ اور میری جدوجہد کو سراہتے ہیں۔

خیال رہے ماہرہ خان سال 2007 میں علی عسکری کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔ جوڑے کی 8 سال شادی چل سکی جس کے بعد دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ ماہرہ خان کا ایک بیٹا ہے جو آج بڑا ہوچکا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More