کھانسی کے شربت نے 66 بچوں کی جان لے لی ۔۔ خبردار یہ شربت استعمال نہ کریں

ہماری ویب  |  Oct 06, 2022

بچوں میں کھانسی نزلہ زکام تو عام بات ہے، لیکن اس کے علاج کے لیے اکثر عام سیرپ اور دواؤں کا ہی استعمال کیا جاتا ہے۔

لیکن افریقی ملک میں یہی کھانسی نزلے کا سیرپ جان لیوا ثابت ہوگیا ہے۔

افریقی ملک گامبیا نے بھارتی ادویات اور سیرپ درآمد کی تھیں، جن کے استعمال سے 66 بچے جان کی بازی ہار گئے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی فارمیسی Maiden Pharmaceuticals کی جانب سے یہ سیرپ بنائی گئی تھی، جس کی فیکٹری بھارتی شہر ہریانہ میں واقع ہے۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کمپنی کے بنائے گئے 4 سیرپ جان لیوا ثابت ہوئے ہیں، جن میں Promethazine Oral Solution, Kofexmalin Baby Cough Syrup, Makoff Baby Cough Syrup and Magrip N Cold Syrup شامل ہیں۔

عالمی ادارے صحت کی جانب سے کی جانے والی تحقیق کے مطابق ان تمام سیرپ میں کیمیکل کی مقدار حد سے زائد ہے، جس نے انسانی صحت کو خطرہ پیدا کیا۔

ادارے کی جانب سے انکشاف کیا گیا کہ ڈائی ایتھیلین گلائیکول اور ایتھیلین گلائیکول انسان میں پیٹ کا درد، الٹیاں، ڈائیریا، پیشاب کرنے میں مشکل، سر درد، دماغی طور پر کمزور سمیت گردے بھی خراب کر سکتی ہے۔

یہ دوائیاں اگرچہ پاکستان میں نہیں تاہم آپ کے عزیز و اقارب پاکستان سے باہر جہاں کہیں بھی رہتے ہیں، انہیں آپ مطلع کر سکتے ہیں، اور اس جان لیوا سیرپ سے بچا سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More