میرا شوہر مجھ پر چیختا تھا اور زبردستی ۔۔ سیف علی خان اور امرتا سنگھ کی شادی طلاق تک کیسے پہنچی؟

ہماری ویب  |  Nov 25, 2022

سیف علی خان کا شمار بھارت کے ان چند مشہور اداکاروں میں ہوتا ہے جو کہ اداکاری سے پہلے ہی ایک مشہور گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، لیکن ان کی سابقہ اہلیہ نے کیسے دونوں کو میڈیا کی نظروں میں گھیرے رکھا؟

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

پٹودی خاندان کے چشم و چراغ اور مشہور کرکٹر منصور علی خان نے مشہور اداکار شرمیلا ٹیگور سے شادی کی تھی، تاہم ان کی وفات کے بعد اب پٹودی خاندان کے سربراہ کے طور پر سیف علی خان سامنے آئے تھے۔

تاہم سیف علی خان نے اکتوبر 1991 میں اداکارہ امرتا سنگھ سے شادی کی تھی، خفیہ طور پر کی جانے والی شادی تقریبا 10 سال تک چلی، اس سب میں دلچسپ بات یہ بھی تھی کہ امرتا سنگھ سیف سے 12 سال بڑی تھیں۔

لیکن پھر بھی دونوں نے 10 سال ایک دوسرے کا ساتھ دیا، اس دوران دونوں کے ہاں سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان کی پیدائش ہوئی۔ سیف علی خان نے امرتا سے شادی تو کی تاہم دونوں کے درمیان لڑائی جھگڑے بھی ہونے لگے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2000 میں ہی دونوں کے درمیان دوریاں پیدا ہو گئی تھیں، اسی سال دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہیں اڑنا شروع ہو گئی تھیں تاہم دونوں نے اس خبر کو 4 سال مزید چھپائے رکھا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں کے درمیان لڑائی جھگڑے روز کا معمول بنتے جا رہے تھے یہاں تک کہ سیف علی خان دماغی طور پر پریشان ہو گئے تھے۔

لڑائی اس حد تک شدید ہوتی تھی کہ گھر میاں بیوی کی چیخوں اور برہمی کی آوازوں سے گونج اٹھتا تھا۔ سیف نے ایک موقع پر اپنی طلاق سے متعلق بتایا کہ میں سوچ بھی نہیں سکتا ہوں کہ اس طلاق کا میرے بچوں پر کیا اثر پڑے گا۔ میں بس دعا کر سکتا ہوں اور ہر ممکن کوشش کر سکتا ہوں۔ لیکن میری بیٹی سارہ نے اُس وقت مجھے کہا کہ اب آپ نے مزید وقت میرے ساتھ بتانا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امرتا سنگھ نے طلاق کے ساتھ ساتھ اپنے شوہر سیف سے 5 کروڑ روپے کا بھی مطالبہ کیا تھا، یہ 5 کروڑ روپے طلاق کی رقم کے طور پر سامنے آئے تھے۔

سیف علی خان روزانہ کی لڑائی سے تنگ آ چکے تھے اور پھر دونوں کی راہیں طلاق پر آ کر اختتام ہوئی تھیں۔ تاہم طلاق کی رقم کے طور پر امرتا کو ڈھائی کروڑ روپے ملے تھے۔ جبکہ سیف ہر ماہ بیٹے کو 1 لاکھ روپے بھی دیتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More