کہتے ہیں ماں باپ کے جھگڑے کا سب سے زیادہ اثر بچوں پر ہی ہوتا ہے اور ان کی زندگی تباہ ہوجاتی ہے مگر حال ہی میں ایسا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ماں باپ کے جھگڑے سے ننھے بچے کی جان ہی چلی گئی۔
پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق بچے کی ماں نے بتایا کہ 2 روز پہلے ان کا ایکسیڈینٹ ہوا تھا جس کے بعد وہ سول اسپتال گئے تو انھیں جناح اسپتال بھیج دیا گیا جہاں ایک آدمی نے انھیں ایک ہزار روپے بچے کو کھانے کے لئے دئے۔ شوہر نے پیسے مانگے اور نہ دینے پر جھگڑا کیا اسی دوران بچہ گر گیا اور اس کی موت ہوگئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کا باپ نشے کا عادی ہے جبکہ ماں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ باپ نے بچے کو جان بوجھ کر گرایا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔