سر دھونا ہے تو یہ طریقہ اپنائیں، آدمی نے انوکھے طریقے سے سر کے بال دھو کر حیران کردیا

ہماری ویب  |  Nov 29, 2022

انٹرنیٹ پر دلچسپ و عجیب ویڈیوز کی قطاریں لگی ہوتی ہیں کیونکہ آج کی عوام سوشل میڈیا پر ایسی ہی چیزیں دیکھنا پسند کرتی ہیں جن سے اُن کے چہروں پر مسکان آجائے یا وہ ہنسی سے لوٹ پوٹ ہوسکیں۔

مگر اس شخص کی ویڈیو آپ کو متاثر بھی کرے گی اور آپ اس کا انوکھا انداز شاید اپنائیں گے بھی۔

سوشل میڈیا پر ایک شخص کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اسے اپنے سر کے بال دھوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے مگر اس کے بال دھونے کا مخصوص طریقہ ہی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔

لوگ اس شخص کو عوامی الفاظ میں 'جگاڑو انسان' سے تشبیہ دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نہانے والے شخص نے اپنی کمر پر پیلا کین باندھا ہے جس کے اندر پانی موجود ہے اور جب وہ اپنا سر دھونے کے لیے جھکتا ہے تو بالٹی سے پانی کین سے نکل کر عین اس کے بالوں پر گرتا ہے۔ یہ طریقہ کار لوگوں کو بے حد حیران کر رہا ہے اور سوشل میڈیا صارفین یہی سوچ رہے ہیں کہ آخر اس شخص کے ذہن میں یہ خیال آیا کیسے؟

دلچسپ ویڈیو کو اب تک ٹوئٹر پر 15 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More