میری امی کے خوبصورت پاؤں میرے ہاتھ میں اب کہاں۔۔ بشریٰ انصاری مرحومہ ماں کو یاد کرتے ہوئے دکھی ہوگئیں

ہماری ویب  |  Nov 30, 2022

میری امی کے خوبصورت پاؤں۔۔ میرے ہاتھ میں ۔۔اب کہاں۔۔

یہ دکھ بھرے الفاظ بشریٰ انصاری کے ہیں جو انھوں نے اپنی مرحومہ ماں کے انتقال کے بعد ادا کیے۔ گزشتہ روز پاکستان کی مایہ ناز سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری اور اسماء عباس کی والدہ انتقال کرگئیں جس کی اطلاع انھوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر انتہائی دکھ سے دی اور تھوڑی دیر بعد والدہ کے پاؤں کے ساتھ بھی ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بشریٰ اپنی والدہ کے پاؤں کو اسی طرح تھامے ہیں جیسے کوئی ماں اپنے بچے کے پاؤں کو پیار سے چھوتی ہے۔ بے شک اپنی ماں کے پیر اولاد کے لئے انمول ہیں۔

بڑی بہن کے انتقال کا ماں کو نہیں بتایا تھا

واضح رہے کہ کچھ عرصہ پہلے بشریٰ کی بیٹی بہن سنبل کا بھی اچانک انتقال ہوگیا تھا جس کے بارے میں انھوں نے اپنی والدہ کو نہیں بتایا تھا ورنہ وہ یہ صدمہ نہ جھیل پاتیں۔

فی امان اللہ نانی

والدہ کے انتقال پر بشریٰ کی بہن اسماء عباس بھی دکھی ہیں اور انھوں نے بھی اپنی اسٹوری میں والدہ کے ساتھ گزرے خوبصورت لمحات شئیر کیے۔ اسماء کی صاحبزادی اور اداکارہ زارا نور نے بھی نانی کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More