بچوں کی چیخ و پکار ۔۔ ایبٹ آباد میں 10 معصوم بچے چیئر لفٹ میں پھنس گئے، ان کی جان بچانے کے لیے کیا کیا جا رہا ہے؟

ہماری ویب  |  Dec 05, 2022

انسان کو انگلی میں چوٹ لگ جائے تو اسے کئی دنوں تک درد رہتا ہے لیکن اگر بات بچوں کی آ جائے تو والدین کی زندگی عذاب ہو جاتی ہے کہ کس طرح اپنے پھول سے معصوم بچے کی تکلیف ختم کریں جس کیلئے وہ انہیں ڈاکٹر حضرات کے پاس علاج کی غرض سے لے جاتے ہیں۔

تو بالکل اب یہاں ان ماں باپ کا سوچیں جن کے بچے گھنٹوں سے ایک ایسی جگہ پر پھنسے ہیں جہاں سے واپس آنا زیادہ ممکن نظر نہیں آتا۔ جی ہاں اطلاعات یہ ہیں کہ ایبٹ آباد میں دھمتور کے مقام پر 10 بچے چیئر لفٹ میں پھنس چکے ہیں اور تو اور اس وقت اس ظالم چیئر لفٹ کی اونچائی 500 میٹر سے زائد ہے۔

اس کے علاوہ مزید یہ بتایا جا رہا ہے کہ امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور ان کے بقول انہیں بچانے میں بس اب 10 سے 15 منٹ درکار ہیں مگر یہاں یہ بات بھی یا رکھنا بہت ضرور ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More