کعبہ کو دیکھ کر آنکھوں سے خود بخود آنسو جاری ہوگئے ۔۔ مشہور شوبز ستارے جنہوں نے حال ہی میں عمرے کی سعادت حاصل کی

ہماری ویب  |  Dec 05, 2022

اللہ کا گھر دیکھنا ہر مسلمان کی وہ خواہش ہوتی ہے جسے وہ ظاہر کرے یا نہ کرے دل میں ضرور ہوتی ہے۔ اللہ سے جو تعلق انسان عبادت کے ذریعے جوڑتا ہے وہ تعلق اس کے گھر کا بلاوا مزید گہرا کردیتا ہے۔ اس مرتبہ بہت سے لوگ عمرے کی ادائیگی کے لیے گئے ہیں۔ جن میں سے کئی پاکستانی اور بھارتی اداکار بھی گئے ہیں۔

عمرہ پر جانے والے مشہور اداکار:

پاکستانی اداکاروں میں مایا علی، ہمایوں سعید، کرکٹر اور اینکر وسیم اکرم جبکہ بھارتی اداکاروں میں شاہ رُخ خان نے بھی عمرے کی سعادت حاصل کی ہے۔

مایا علی:

مایا علی اس وقت عمرہ ادا کر رہی ہیں انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ: " بے شک وہ جسے چاہے اور جب چاہے بلائے، میں نے اپنے جذبات کا اظہار کرنے کی بہت کوشش کی لیکن اپنے احساسات کو بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ کم پڑ گئے۔ میں ہر چیز کے لیے الحمداللہ کرتی ہوں۔ "

شاہ رُخ خان:

شاہ رُخ خان کو دیکھ کر تو لوگ حیران ہی رہ گئے کیونکہ انہوں نے اپنی زندگی میں پہلی مرتبہ عمرے کی ادائیگی کی ہے۔ ان کو دیکھ کر سب نے دعائیں بھی دیں اور مبارکباد بھی دی۔

ہمایوں سعید:

ہمایوں سعید نے ان سب میں سب سے پہلے معرے کیا دائیگی کی اور انہیں غلافِ کعبہ کو سینے کی سعادت بھی نصیب ہوئی۔ ہمایوں اس وقت بھی اپنی پوری فیملی کے ہمراہ مدینہ میں موجود ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More