اذان کی آواز نے رونگٹے کھڑے کر دیے ۔۔ مسجد کے پاس سے گزرنے والے غیر مسلم کے قدم اذان نے کیسے روک دیے؟ دیکھیے

ہماری ویب  |  Dec 09, 2022

قطر میں جاری فیفا فٹبال ورلڈ کپ جہاں سب کی توجہ حاصل کر رہا ہے، وہیں کچھ ایسی ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر سب کی توجہ حاصل کر رہی ہیں جنہیں دیکھ کر سب دلچسپی لے رہے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر قطر کی ایک مسجد کی ویڈیو کافی وائرل ہے جہاں مؤذن اذان دے رہا تھا کہ اسی دوران ایک میکسیکن شہری وہاں سے گزر رہا تھا۔

خوبصورت اور دل کو چھو لینے والی آواز نے جہاں اس کے قدم تک روک دیے وہیں اسے دیکھنے پر مجبور کر دیا کہ یہ آواز آ کہاں سے رہی ہے۔

جس طرح ایک جانور اگر کوئی نئی چیز پہلی بار دیکھتا ہے تو ایک جگہ رک کر اسی کو تکتا رہتا ہے، بالکل اسی طرح یہ میکسیکن شہری بھی اذان کو سن رہا تھا۔

یوں محسوس ہو رہا تھا کہ وہ ایک ایسے پر اطمینان مقام پر موجود ہے جہاں کوئی پریشانی نہیں ہے، اور نہ ہی دنیا کا شور و غل۔

عین ممکن ہے شاید وہ داخل ہونے سے ڈر رہا ہو کہ کوئی روک ٹوک نہ کرے، تاہم اس آواز نے اس پر خوب اپنا اثر چھوڑا ہے۔

ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین بے حد پسند کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More