روسی میزائل حملے، یوکرین میں نئے سال کا آغاز شہروں میں خطرے کے سائرن سے

اردو نیوز  |  Jan 01, 2023

سال 2023 کے آغاز پر یوکرین کے شہر کیئف میں متعدد دھماکے سنے گئے جبکہ دیگر شہروں میں بھی ممکنہ فضائی حملے سے خبردار کرنے کے لیے خطرے کے سائرن بجنے لگے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سائرن کی آواز سنتے ہی کیئف کے شہری اپنے گھروں کی بالکونی پر نکل آئے اور یوکرین اور اسے کے فوجیوں کے حق میں نعرے بازی کی۔

یوکرین کے فضائی دفاعی نظام نے میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا تاہم اس کے ٹکرے کیئف میں آ کر گرے جس سے ایک گاڑی کو نقصان پہنچا۔

کیئف کے میئر ویتالی کلچکو کو کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق حملے کی کوشش میں کوئی شخص زخمی یا ہلاکت نہیں ہوا۔

عسکری حکام کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے 23 ’فضائی اشیا‘ لانچ کی گئیں جنہیں تباہ کر دیا ہے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے سال نو کے موقع پر خطاب کے کچھ دیر بعد ہی دارالحکومت کیئف کو نشانہ بنایا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More