دوسرا ٹیسٹ، نیوزی لینڈ کا پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کے خلاف تیز رفتار آغاز

اردو نیوز  |  Jan 02, 2023

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا دوسرا میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جا رہا ہے۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان نے نعان علی اور وسیم جونیئر کو ڈراپ کر کے نسیم شاہ اور حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے اوپنر نے کھیل کا تیز رفتار آغاز کیا اور 30 اوورز میں سکور کو 119 سے اوپر لے گئے۔ دونوں اوپنرز نصف سینچریاں سکور کر چکے ہیں۔

اس سے قبل کراچی میں ہی کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق گذشتہ ہفتے کھیلے گئے ڈرا میچ نے دونوں ٹیموں کے مسلسل ہارنے پر بریک لگائی ہے جس کے بعد دونوں ٹیمیں دوسرا میچ جیتنا چاہیں گی۔

نیوزی لینڈ گذشتہ سال انگلینڈ کے ہاتھوں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز 0-3 سے ہارنے کے بعد پہلا میچ کھیلی تھی۔دوسری جانب نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ پاکستان کا بھی انگلینڈ کے ہاتھوں وائٹ واش ہونے کے بعد پہلا مقابلہ تھا۔پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمیں ہر سیشن اور ہر دن کو دیکھ کر کھیلنا ہوگا۔‘

’ہم اس پر کام کر رہے ہیں اور ایسا ضروری نہیں کہ ہم مختلف طریقے سے کرکٹ کھیلیں۔‘پہلے میچ کے بارے میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ’جیسے نیوزی لینڈ نے کھیلا ہے اس پر انہیں کریڈٹ دینا چاہیے۔‘نیوزی لینڈ کے بیٹنگ کوچ لیوک رانکی نے دوسرے ٹیسٹ سے قبل پِچ کے بارے میں کہا کہ ’پچ پہلے ٹیسٹ کی نسبت مختلف لگ رہی ہے، اس میں نمی تھوڑی زیادہ ہے۔‘

’ہماری تیاری معمول کے مقابلے میں کم رہی ہے کیونکہ صرف دو دن کا وقفہ تھا، اس پِچ پر جارحانہ کرکٹ کھیلنا مشکل ہوگا، یہاں اچھی بیٹنگ کرنا بہت ضروری ہوگا اور دونوں اننگز میں پوری ٹیم کو بھی آوٹ کرنا ہوگا۔‘

دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ یا حسن علی ٹیم میں شامل ہوسکتے ہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)اے ایف پی کے مطابق دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ یا حسن علی ٹیم میں شامل ہوسکتے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کی پلیئنگ الیون میں سپنر کی جگہ فاسٹ بولر میٹ ہینری کو شامل جانے کا امکان ہے۔پاکستان کا سکواڈ:بابر اعظم (کپتان)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، حسن علی، امام الحق، کامران غلام، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم، نسیم شاہ، نعمان علی، سرفراز احمد، آغا سلمان، سعود شکیل، شان مسعود، زاہد محمود۔نیوزی لینڈ کا سکواڈ:ٹِم ساؤتھی (کپتان)، کین ولیمسن، مائیکل بریسویل، ٹام بلنڈل، ڈیوون کانوے، میٹ ہینری، ٹام لیتھم، ڈیرل مچل، ہینری نکولز، اعجاز پٹیل، گلین فلپس، اِش سوڈھی، بلیئر ٹِکنر، نیئل ویگنر، کین ولیمسن، وِل ینگ۔

خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق پیر کی صبح 10 بجے شروع ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More