بگ بیش لیگ: اپنے بنائے ہوئے بلے سے آسٹریلوی بیٹر کے چھکے اور چوکے

اردو نیوز  |  Jan 02, 2023

آسٹریلوی ٹی20 بگ بیش لیگ میں اتوار کے روز کھیلے گئے میچ میں برسبین ہیٹ نے سڈنی سکسرز کو 15 رنز سے شکست دے دی۔

برسبین ہیٹ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 224 رنز بنائے جس میں نیتھن مکسوینی نے 84، جوش براؤن نے 62 اور سیم بلنگز نے 28 رنز سکور کیے۔

سڈنی سکسرز کی جانب سے شان ایبٹ، ڈینیئل کرسچن، ہیڈن کیر اور بین ڈوارشیاس نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔اس کے جواب میں سڈنی سکسرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 209 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔سڈنی سکسرز کی جانب سے جورڈن سلک اور جیمز ونس نے 41، 41 جبکہ جوش فیلیپی نے 27 رنز بنائے۔برسبین ہیٹ کی جانب سے بولنگ کرتے ہوئے مائیکل نیسر نے 3، مارک سٹیکیٹی، میتھیو کوہنیمان اور روس وائٹلی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔برسبین کے گابا سٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں ایک حیرت انگیز چیز دیکھنے میں آئی۔آسٹریلوی چینل فاکس سپورٹس کے مطابق برسبین ہیٹ کے اوپنر جوش براؤن جس بلے کے ساتھ کھیل رہے تھے وہ ان کا اپنا بنایا ہوا تھا۔

انہوں نے اپنے ہی بنائے ہوئے بلے سے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے برسبین ہیٹ کی جانب سے 23 گیندوں پر 6 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے۔جوش براؤن برینڈ کُوپر کرکٹ کے تحت اپنے بلے خود بناتے ہیں۔

Enjoy all SIX sixes from Josh Brown's blistering innings #BBL12 pic.twitter.com/XfbG3ORdjg

— (@7Cricket) January 1, 2023

اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے جوش براؤن نے کہا کہ ’کرکٹ کھیلنے کے علاوہ میں یہی کام کرتا ہوں، میں اپنے بلے خود بناتا ہوں، یہ بہت مزیدار کام ہے۔‘کے اوپنر مزید کہتے ہیں کہ ’میں اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ٹوٹے ہوئے بلے بھی ٹھیک کرتا ہوں۔‘اتفاقیہ طور پر جب وہ اپنے ساتھی اوپنر کولن منرو کے ساتھ بیٹنگ کرنے آئے تو ان کی جرسی پر سے نام غائب تھا۔تاہم ان کی شاندار بیٹنگ کے بعد گراؤنڈ میں موجود سب لوگ نہ صرف ان کا نام جان چکے ہیں بلکہ سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر ایڈم گلکسرٹ نے انہیں اپنا نیا پسندیدہ کھلاڑی بھی مان لیا۔29 سالہ بیٹر کے بگ بیش کیریئر کا یہ دوسرا میچ تھا۔اس سے پہلے اپنے ڈیبیو پر میلبرن رینیگیڈز کے خلاف جوش براؤن نے 7 رنز بنائے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More