رواں برس کون سے بالی وڈ سٹارز کی 10 بڑی فلمیں ریلیز ہونے والی ہیں؟

اردو نیوز  |  Jan 02, 2023

سنہ 2022 بالی وُڈ کے لیے کوئی اچھا سال ثابت نہ ہوسکا۔ پورے سال ریلیز ہونے والی فلموں میں سے صرف چند فلمیں ہی باکس آفس پر سُپرہٹ رہی ہیں۔کورونا وائرس کی وبا کے آغاز سے ہی بالی وُڈ پر مایوسی کے سائے چھا گئے تھے جس میں عامر خان، رنبیر کپور اور رنویر سنگھ جیسے بڑے سپرسٹارز کی فلمیں بھی بُری طرح ناکام رہیں۔نیا سال آیا ہے تو ہندی فلم انڈسٹری کے مداحوں کو رواں برس  ریلیز ہونے والی فلموں سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔

آئیے جانتے ہیں 2023 میں ریلیز ہونے والی وہ 10 فلمیں کون سی ہیں جن کا شائقین کو شدت سے انتظار ہے۔پٹھان:پٹھان 2023 کی بڑی فلموں میں سے ایک ہے۔اس فلم کے ذریعے شاہ رخ خان تقریباً 4 سال کے بعد بڑے پردے پر واپسی کریں گے۔پٹھان فلم کا ٹریلر تو ابھی تک جاری نہیں ہوا تاہم اس کے دو گانے اور کچھ ٹیزر ضرور ریلیز ہوئے ہیں جس سے یہ قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ یہ فلم ایکشن اور سسپنس سے بھرپور ہے۔ فلم میں شاہ رخ خان جاسوس کا کردار ادا کر رہے ہیں اور یہ 25 جنوری کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔فلم پٹھان کی مرکزی کاسٹ میں شاہ رخ خان، دیپکا پاڈوکون اور جان ابراہم شامل ہیں جبکہ فلم کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند کی ہے۔راکی اور رانی کی پریم کہانی:راکی اور رانی کی پریم کہانی رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی رومانوی کامیڈی نوعیت کی فلم ہے جو 28 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ کرن جوہر 7 سال کے طویل وقفے کے بعد کوئی فلم بطور ہدایت کار بنا رہے ہیں۔فلموں کی ڈیٹا بیس ویب سائٹ آئی ایم ڈی بی کے مطابق فلم کی کہانی شمالی انڈیا سے تعلق رکھنے والے لڑکے اور جنوبی انڈیا سے تعلق رکھنے والی لڑکی کی کہانی ہے۔

راکی اور رانی کی پریم کہانی رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی رومانوی کامیڈی فلم ہے جو 28 اپریل کو ریلیز ہو گی (فائل فوٹو: وریندر چاؤلہ)فلم راؤکی اور رانی کی پریم کہانی کی کاسٹ میں دھرمیندر، جیا بچن اور شبانہ اعظمی بھی شامل ہیں۔کسی کا بھائی کسی کی جان:فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ بالی وُڈ سپرسٹار سلمان خان کی فلم ہے جو کہ 2023 میں عید الفطر پر ریلیز کی جائے گی۔اس فلم کا پہلے نام کبھی عید کبھی دیوالی رکھا گیا تھا جسے بعد میں تبدیل کرکے کسی کا بھائی کسی کی جان رکھ دیا گیا۔سلمان خان کی اس فلم کا ابھی پوسٹر ریلیز کیا گیا ہے۔فلم کی ہدایت کاری فرہاد سمجی نے کی ہے جبکہ سلمان خان کے ساتھ پوجا ہیگڑے اور شہناز گِل شامل ہیں۔شہزادہ:فلم شہزادہ 2019 میں ریلیز کی گئی جنوبی انڈیا کے سپرسٹار اَلو ارجن کی فلم تیلیگو فلم ’الا وائکنتھاپرمالو‘ کا ریمیک ہے۔

   View this post on Instagram           A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

شہزادہ، کارتک آریان اور کریتی سینن کی ایک ساتھ دوسری فلم ہو گی، اس سے پہلے کارتک اور کریتی 2019 میں ریلیز ہونے والی فلم ’لکا چھپی‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔

یہ فلم 10 فروری کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ تو جھوٹی میں مکار:تو جھوٹی میں مکار 8 مارچ کو ریلیز ہونے والی رومانوی اور مزاحیہ نوعیت کی سپرسٹار رنبیر کپور کی فلم ہے۔فلم مرکزی کاسٹ میں رنبیر کپور کے ساتھ شردھا کپور شامل ہیں۔یہ پہلا موقع ہوگا کہ رنبیر کپور اور شردھا کپور کسی بھی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ اینیمل:سنہ 2023 میں رنبیر کپور ایک اور فلم میں نظر آئیں گے جس کا نام 'اینیمل' ہے۔فلم ’اینیمل‘ کا پوسٹر یکم جنوری کو ہدایت کار سندیپ ریڈی وانگا کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ریلیز کیا گیا ہے۔

 رنبیر کپور کی فلم اینیمل 11 اگست کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی (فائل فوٹو: اے ایف پی)اینیمل کے پوسٹر میں رنبیر کپور ہاتھ میں سگریٹ سلگائے اور بغل میں خون آلود کلہاڑا دبائے بکھرے بالوں کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔یہ فلم 11 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔اس کی کاسٹ میں رشمیکا مندنا، انیل کپور اور بوبی دیول شامل ہیں۔

جوان:فلم جوان جنوبی انڈیا اور بالی وُڈ کا امتزاج ہے۔شاہ رخ خان کی جنوبی انڈیا کے ہدایت کار ایٹلی کمار کے ساتھ کوئی پہلی فلم ہوگی۔دو جون کو ریلیز ہونے والی فلم جوان میں شاہ رخ خان کے ساتھ جنوبی انڈیا کی اداکارہ نیانتھرا مرکزی کردار ادا کریں گی۔ادی پوروش:ادی پوروش ہندو مذہب کے تاریخی واقعے رامائن پر مبنی فلم ہے۔فلم ادی پوروش 16 جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔فلم کی کاسٹ میں پربھاس، کریتی سینن، سیف علی خان شامل ہیں۔

ڈنکی:ڈنکی 2023 میں ریلیز ہونے والی ایک اور بڑی فلم ہے جس میں شاہ رخ خان کی بطور ہیرو جلوہ گر ہیں۔یہ فلم شاہ رخ خان کی ہدایت کار راج کمار ہیرانی کے ساتھ پہلی فلم ہوگی۔فلم کی کہانی انڈیا سے غیر قانونی طور پر امریکہ اور کینیڈا جانے والے طریقے ’ڈنکی‘ پر مبنی ہے۔

ٹائیگر 3:ٹائیگر 3 سلمان خان کی معروف فلم فرنچائز ’ٹائیگر‘ کا تیسرا سیکوئیل ہے۔سنہ 2012 میں اس فرنچائز کی پہلی بلاک بسٹر فلم ’اِک تھا ٹائیگر‘ ریلیز ہوئی تھی جس کے بعد 2017 میں ’ٹائیگر زندہ ہے‘ ریلیز ہوئی تھی جو کہ بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔رواں سال دیوالی پر ریلیز ہونے والی ٹائیگر 3 میں سلمان خان انڈین ایجنسی را کے ایجنٹ کا کردار ادا کریں گے جبکہ ان کے ساتھ ایک مرتبہ پھر کترینہ کیف نظر آئیں گی۔اس فلم میں عمران ہاشمی بھی ہوں گے جبکہ علی عباس ظفر اس فلم کے ہدایت کار ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More