کئی مشہور ٹک ٹاکرز کو جہاں اللہ نے نیک ہدایت نوازتے ہوئے انہیں نیکی کے راستے پر چلے کی توفیق عطا کی وہیں ایک اور معروف ٹک ٹاکر نے اللہ اور اسلام کا راستہ اپناتے ہوئے ٹک ٹاک اور مکمل طور سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔ مداح ان کے فیصلے کا احرام کر رہے ہیں۔
پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر اور سابق یوٹیوبر حسن عابد کی جانب سے اسلام کی خاطر لاکھوں فالوورز والے ٹک ٹاک اکاؤنٹ سمیت یوٹیوب چینل بھی ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے۔
حسن عابد وہ ٹک ٹاکر ہیں جو سوشل میڈیا پر اپنی ٹرانسیشن ویڈیوز کی وجہ سے کافی مقبول تھے، یہی وجہ تھی کہ وہ اپنی ویڈیوز سےچند منٹوں میں لاکھوں ویوز حاصل کر لیتے تھے۔
گزشتہ ہفتے انسٹاگرام پر حسن عابد نے ایک موٹیویشنل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے طویل نوٹ لکھا اور ساتھ ہی اعلان کیا کہ انہوں نے مذہب کی خاطر گناہوں سے بچنے
کے لیے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ختم کر دیے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ شاید لوگ سمجھ رہے ہوں گے کہ میں نے یہ اچانک کیا ہے لیکن نہیں، میں کئی عرصے سے اس حوالے سے سوچ رہا ہوں، میں چاہتا ہوں کہ جس کے پاس میری کوئی بھی ویڈیو ہے وہ برائے مہربانی ڈیلیٹ کر دے، مجھے امید ہے کہ آپ سب سمجھیں گے۔
حسن عابد نے نے بتایا کہ میں سوشل میڈیا اسی لیے چھوڑ رہا ہوں کیونکہ میں آپ لوگوں کو گانے سنانے کی وجہ بنتا تھا، اور آپ لوگوں کو گناہگار کرتا تھا، اسی کی وجہ سے میرے گناہوں میں مزید اضافہ ہوتا۔
سابق ٹک ٹاکر نے مزید لکھا کہ 'مجھے اپنے اس فیصلے پر کسی قسم کا کوئی ملال نہیں، امید ہے آپ سب بھی میرے اس فیصلے کا احترام کریں گے۔