اب بجلی کی ضرورت نہ گیس کا انتظار ۔۔ سستا اور چھوٹا سا چولہا کیسے آپ کی مشکل آسان بنا سکتا ہے؟

ہماری ویب  |  Jan 31, 2023

پاکستان میں بجلی اور گیس کے بحران کی وجہ سے عوام کا جینا محال ہوچکا ہے اور گیس کی بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہری کھانے سے بھی محروم ہیں جس کی وجہ سے لوگوں نے متبادل ذرائع استعمال کرنا شروع کردیے ہیں۔

گزشتہ کئی سالوں سے ملک میں گیس کے بحران کی وجہ سے لوگ لکڑیوں، کوئلے اور ایل پی جی کے استعمال پر مجبور ہیں لیکن لکڑی، کوئلے اور ایل پی جی کی قیمتیں بھی اس وقت آسمان کو چھورہی ہیں جس کی وجہ سے لوگ کھانا بنانے کیلئے مشکلات سے دوچار ہیں۔

خوشی کی بات یہ ہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں اس وقت بغیر گیس کے چلنے والے چولہے سستے داموں دستیاب ہیں جبکہ آج جس چولہے کے بارے میں ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں وہ آپ کو بجلی اور گیس کی پریشانی سے نجات دلائے گا۔

پاکستان کے مختلف مارکیٹس سے ملنے والا یہ چولہا بجلی اور گیس کے بغیر چھوٹے سے اسپرے سلنڈر سے چلتا ہے اور اس سے آپ آسانی سے کھانا بناسکتے ہیں، یہ چولہا برتن کو کالا بھی نہیں کرتا۔چولہے میں آنچ کو کم یا تیز کرنے کی سہولت موجود ہے۔

35 سو روپے میں ملنے والا یہ چولہا بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے دوران آپ کے بہت کام آسکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More