لوگ اپنی شلوار درخت پر لٹکا جاتے ہیں ۔۔ سوشل میڈیا پر مشہور پیر شلوار شاہ کیسے لوگوں کو بڑی بیماریوں سے منٹوں میں ٹھیک کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں؟ ویڈیو

ہماری ویب  |  Feb 01, 2023

دنیا میں عزت، شہرت، دولت سب کچھ اللہ پاک کے ہاتھ میں ہے اور وقت سے پہلے کسی کو کچھ نصیب نہیں ہوتا۔ پر کچھ لوگ ملک پاکستان میں ایسے بھی ہیں جو جھوٹے فریبی لوگوں کے جال میں پھنس جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پرت خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ لوگ پیر صاحب کے کہنے پر اپنی شلوار اتار جاتے ہیں۔

جی ہاں آپ نے صحیح سنا اور پڑھا ہے، یہ واقعہ پاکستان کے پنجاب کا ہے جہاں ایک شخص جوکہ پیر شلوار شاہ کے نام سے مشہور ہے اور ہمیشہ ہی شام 5 سے 6 بجے کے درمیان ایک کم آبادی والے علاقے میں اپنے ہجرے میں بیٹھ جاتا ہے اور لوگوں کا ہجوم اس کے پاس فیض لینے پہنچ جاتا ہے۔

مرد، خواتین اور بچے بھی ان کے مریدین میں شامل ہیں اور بابا کے کہنے پر وہ اپنی شلوار اتار کر ایک سوکھے ہوئے درخت پر لٹکا جاتے ہیں، یہی نہیں اگر کوئی علاقہ مکین انہیں مریدوں کو یہ عمل کرنے سے منع کرے تو وہ انہیں ہی برا بھلا کہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آپ کو کیا معلوم بابا کتنے پہنچے ہوئے ہیں؟ لیکن مقامی پولیس بھی ان کے ساتھ ملی ہوئی۔

اس کے علاوہ مقامی نوجوان کا کہنا تھا کہ اب ہمیں یہ معلوم نہیں کہ یہ برا عمل کرنے کے بعد لوگ یہاں سے بنا کپڑوں کے واپس کیسے جاتے ہیں اور تو اور اسی نوجوان نے جعلی پیر کی حقیقت بتاتے ہوئے کہا کہ آج سے کچھ دن ایک خاتون ان کے پاس دم کروانے کیلئے آئی، تو اگلے ہی دن اس کے گھر والوں نے آ کر اس بابا کی خوب درگت بنائی، مگر یہ ڈھٹائی کے ساتھ پھر یہ کام کرنے آ جاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More