مسجد جیسی پاک جگہ پر بھی بعض نہیں آئے ۔۔ مسجد میں وضو بنانے والے شخص کے ساتھ کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں

ہماری ویب  |  Feb 01, 2023

مسجد جیسی پاک جگہ پر آج کل کیا ہورہا ہے جان کر کسی کا بھی سر شرم سے جھک جائے۔ ایک شرمناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک آدمی کو ضو بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آدمی وضو بنانے آتا ہے اور بیٹھنے سے پہلے اپنی جیکٹ اتار کر دیوار پر لگی کھونٹی پر ٹانگ دیتا ہے۔

جیسے ہی یہ شخص وضو بنانے بیٹھتا ہے تو تھوڑی ہی دیر بعد ایک دوسرا آدمی چل کر آتا ہے جس کا مقصد اس شخص کو لوٹنا ہوتا ہے۔

وہ شخص آدمی کے جیکٹ کے قریب آکر خاموشی کے ساتھ اپنا سفید کپڑا کھونٹی پر ٹانگنے کا سہارا لیتے ہوئے وضو بنانے والے شخص کی جیکٹ سے بٹوا نکال کر خاموشی سے فرار ہو جاتا ہے اور وضو خانے میں کسی کی نظر اس پر نہیں پڑتی۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین یہی کہتے دکھائی دے رہے ہیں کہ مسجد کو بھی نہیں چھوڑا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More