گھر، نوکری اور کاروبار ۔۔ عرب ملک کی لڑکی سے شادی کرنے کے چند دلچسپ فوائد اور نقصانات

ہماری ویب  |  Feb 01, 2023

اکثر پاکستانیوں کا یہ ارمان ضرور ہوتا ہے کہ وہ بیرون ملک میں رہ کر اپنے گھر والوں کی تمام ضروریات پوری کر سکیں، کچھ کا ارمان یہ بھی ہوتا ہے کہ وہ بیرون ملک جا کر سیٹل ہو جائیں۔

لیکن ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک منفرد اور دلچسپ پہلو کے بارے میں بتائیں گے۔

سعودی ویب سائٹ LifeinSaudiArabia.net کی جانب سے ایک آرٹیکل لکھا گیا تھا، جس میں اسی حوالے سے بتایا گیا۔

اس ویب سائٹ کے مطابق سعودی لڑکی سے شادی کرنے والے نوجوان کو گرین کارڈ دیا جاتا ہے، جس کے باعث وہ سعودی عرب میں رہ سکتا ہے، لیکن اگر شادی ختم تو گرین کارڈ بھی ختم۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اس شادی کے تحت غیر ملکی سعودی میں رہ کر اپنا کاروبار بھی چلا سکتا ہے، لیکن اس کے لیے اہم پوائنٹ یہ بھی ہے کہ یہ کاروبار نوجوان کو سعودی دلہن کے نام پر کرنا پڑے گا۔

جبکہ اقامے کی اہمیت بھی بڑھ جاتی ہے، جب نوجوان کسی سعودی لڑکی سے شادی کرے۔ اس پروفیشن کو بھی خاص طور پر دیکھا جاتا ہے، جبکہ اہلیہ کی وجہ سے شوہر کو بھی اہمیت دی جاتی ہے۔

لیکن دوسری جانب اس سب میں جوڑے کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں کو سعودی شہریت نہیں دی جائے گی، جبکہ دیگر ممالک کی طرح شوہر کو بھی سعودی شہریت حاصل نہیں ہو سکے گی۔

متحدہ عرب امارات میں بھی اس حوالے سے باقاعدہ قانون موجود ہے، ShuWedd.com نامی ویب سائٹ کے مطابق غیر ملکی کو سب سے پہلے میرج لائسنس مقامی کورٹ سے لینا پڑے گا، جبکہ چند شرائط، جن میں جوڑے کا مسلمان ہونا، اسلام پر عمل کرنا، ضروری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More