بس چلانا سیکھ لی اور اب ۔۔ شرمیلا فاروقی نے بس چلانا شروع کر دی؟ ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Feb 02, 2023

کراچی کی پنک بس سروس نے جہاں خواتین کے لیے ایک نئی امید کی کرن پوری کر دی ہے، وہیں اب کچھ ایسی ویڈیوز بھی سامنے آ رہی ہیں، جو کہ سب کو حیران کر رہی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر شرمیلا فاروقی کی ویڈیو نے سب کو حیران کر دیا ہے، جس میں بس کی پچھلی سیٹ پر بیٹھنے کے بجائے بس کی ڈرائیونگ سیٹ پر موجود تھیں۔

عموما شرمیلا فاروقی سوشل میڈیا پر اپنے دلچسپ انداز کی بدولت جانی جاتی ہیں، لیکن اس بار وہ کچھ ایسا کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

شرمیلا فاروقی اس بار بس خود چلاتی دکھائی دے رہی تھیں، پنک بس سروس کی بس شرمیلا فاروقی خود چلا رہی تھیں، جبکہ ساتھ ہی ڈرائیور بھی موجود تھا۔ واضح رہے شرمیلا فاروق ٹریکٹر پر بھی بیٹھی ہوئی تھیں، جس کی ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کر لی تھی۔

ڈرائیور بھی شرمیلا فاروقی کی ڈرائیونگ کو دیکھ حیران بھی تھا اور خوش بھی تاہم اس سب میں شرمیلا فاروقی کی صلاحیتوں نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

واضح رہے پنک بس سروس کراچی کے علاقے ماڈل کالونی سے ٹاور براستہ شارع فیصل مسافروں کو منزل تک پہنچائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More