ممنوعہ فنڈنگ کیس: الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست خارج

ہم نیوز  |  Feb 02, 2023

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست خارج کر دی۔

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی اپیل پر محفوظ فیصلہ سنایا گیا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے پی ٹی آئی کی اپیل پر فیصلہ سنایا، چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار نے فیصلہ سنانے والے بنچ کا حصہ تھے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 11 جنوری کو دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی تھی، تحریک انصاف نے درخواست میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غیرقانونی قرار دینے کی استدعا کی تھی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More