اب یورپ جانے کیلئے جہاز کا سفر کیوں کریں ۔۔ کونسی بڑی سرنگیں اور پل ایشیا کو یورپ سے ملاتے ہیں؟

ہماری ویب  |  Feb 06, 2023

شاندار لائف اسٹائل، خوشحالی اور پرکشش تنخواہ یہ وہ چیزیں ہیں جو پاکستانی نوجوانوں کو یورپ جانے کیلئے کسی بھی حد سے گزرنے پر مجبور کرتی ہیں، ہرسال لاکھوں پاکستانی سنہرے مستقبل کا خواب آنکھوں میں سجاکر یورپ جانے کیلئے غیر قانونی راستوں کا انتخاب کرتے ہیں۔

آج ہم آپ کو ایشیا سے یورپ جانے والے کچھ زمینی راستوں کے بارے میں بتائیں گے جہاں سے آپ خوبصورت نظاروں کا لطف اٹھاتے ہوئے ایشیا سے یورپ میں داخل ہوسکتے ہیں۔

باسفورس برج

خوبصورت تعمیرات، پارکس، صدیوں پرانے باغات کے ساتھ ساتھ باسفورس پل استنبول کی خوبصورتی کو چار چاند لگاتا ہے۔ابتدائی طور پر اس دلکش پل کو کو باسفورس برج کا نام دیا گیا لیکن 2016 میں ترکی میں فوجی بغاوت ناکام بنانے کیلئے جانیں دینے والے شہید شہریوں سے منسوب کردیا گیا۔15 جولائی 1973 کو مکمل ہونے والا شاندار باسفورس برج پہلا پل تھا جو یورپ اور ایشیا کو جوڑتا ہے۔ روزانہ تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار گاڑیاں اس پل سے گذرتی ہیں۔اس پل کو استعمال کرنے کے لیے ٹول ٹیکس دینا پڑتا ہے اور اس عمل کے لیے پل کی ایشیائی جانب ٹول پلازہ واقع ہے۔

فاتح سلطان پل

فاتح سلطان محمد پل استنبول میں آبنائے باسفورس پر واقع دوسرا پل ہے۔ یہ پل 15 ویں صدی کے عثمانی سلطان محمد ثانی المعروف محمد فاتح سے موسوم ہے جنہوں نے 1453ء میں استنبول فتح کیا تھا۔ یہ پل 1510 میٹر طویل ہے اور اس کی چوڑائی 39 میٹر ہے۔ برجوں کے درمیان فاصلہ 1090 میٹر ہے اور سڑک کی سطح سے اس کی بلندی 105 میٹر ہے۔ یہ پل استنبول کے یورپی علاقے حصارشتو اور ایشیائی علاقے کاواجک کے درمیان واقع ہے۔

یاوز سلطان سیلم پل

2016 میں بحیرہ اسود کے قریب باسفورس کے پار ایک تیسرا پل کھولا گیا اور اس کا نام یاوز سلطان سلیم کے نام رکھا گیا ۔یہ دنیا کا پانچواں بلند ترین پل بھی ہے جو 322 میٹر سے زیادہ بلند ہے۔یہ پل وسطی اناطولیہ اور اس سے آگے جانے والے ٹرکوں اور لمبی دوری کی ٹریفک کے استعمال کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ آبنائے باسفورس کے بحیرہ اسود میں داخلے کے قریب ہے۔ یورپ کی طرف یہ پل سارییر میں غریبچے اور ایشیائی طرف بیکوز میں ۔۔پویرازکوئے ۔۔کے مقام پر واقع ہے۔

کینا کیلے پل

ترکی میں یورپ اورایشیا کوملانے والے دنیا کے سب سے لمبے پل کو کھولا جاچکا ہے۔کیناکیلے پل 1915میں تعمیرکیا گیا تھا جسے متروک ہونے کے بعد ترکی اورجنوبی کوریا کی کمپنیوں نے دوبارہ بنایا ہے۔دنیا کے سب سےلمبے پل کی تعمیرپر2اعشاریہ 8بلین ڈالرز کی لاگت آئی۔کیناکیلے پل کی لمبائی 4اعشاریہ 6 کلومیٹر ہے اوراس کی دوبارہ تعمیرکا کام 2017میں شروع کیا گیا تھا۔پل کی تعمیرکے بعد اناطولیہ سے ترکی کے یورپ میں واقع علاقے گیلی پولی کا گھنٹوں پرمشتمل سفراب 6منٹ میں طے کیا جاتا ہے۔

یوریشیا ٹنل

یوریشیا ترکی میں ایک زمین دوز سرنگ ہے جو آبنائے باسفورس کے نیچے بنائی گئی ہے۔اس سرنگ کا باضابطہ افتتاح 20 دسمبر 2016ء کو ہوا تھا اور22 دسمبر 2016ء کو اسے ٹریفک کے لیے کھولا گیا۔ 5اعشاریہ 4 کلومیٹر طویل دو منزلہ سرنگ استنبول کے یورپی حصے ۔۔قوم قاپی ۔۔کو ایشیائی حصے ۔۔قاضی کوئے ۔۔سے جوڑتی ہے اور دلچسپ بات تو یہ ہے کہ ایشیا سے یورپ کا سفر صرف پانچ منٹ میں طے ہوتا ہے۔

مار مارے ٹنل

استنبول میں میں آبنائے باسفورس کے نیچے 13اعشاریہ 5 کلومیٹر طویل زیر سمندر ریلوے سرنگ کو مارمارے ٹنل کہا جاتا ہے۔ سطح سمندر سے 200 فٹ نیچے بنی یہ سرنگ دنیا کی سب سے گہری سرنگ ہے۔یہ سرنگ یورپ کی جانب Kazlıçeşme کو ایشیا کی طرف Ayrılık Çeşmesi سے جوڑتی ہے۔اگر آپ بھی ایشیا سے یورپ کا قانونی سفر کرنا چاہتے ہیں تو ہوائی جہاز کے بجائے ان زمینی اور سمندری راستوں سے قدرت کے حسین نظاروں کو دیکھتے ہوئے منٹوں میں ایشیا سے یورپ میں داخل ہوسکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More