میری ساس بہت اچھی ہیں، کیونکہ ۔۔ شادی کے بعد پہلی بار سسرال میں کیا مشکل پیش آئی؟ جانیے مشہور کھلاڑیوں اور ان کی زندگی سے متعلق دلچسپ معلومات

ہماری ویب  |  Feb 06, 2023

مشہور کھلاڑیوں کی زندگی جہاں سب کی توجہ حاصل کر رہی ہے، وہیں ان سے متعلق دلچسپ لمحات بھی سب کو خوب حیران کر دیتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

محمد رضوان:

پاکستانی کرکٹ کے مشہور کھلاڑی محمد رضوان بھی سب کی توجہ ویسے تو حاصل کر لیتے ہیں، تاہم ان کی سادگی اور خوش اخلاقی سب کو خوب متاثر کر جاتی ہے۔

اگرچہ محمد رضوان کی شادی کی تصاویر تو سوشل میڈیا پر نہیں ہیں، لیکن ان کے بھائی کی شادی کی تصویر نے سب کی خوب دلچسپی سمیٹی، جس میں خود محمد رضوان زمین پر بیٹھ کر مہمانوں کے ہمراہ کھانا کھا رہے تھے۔

ہر ثقافت کی طرح پختون ثقافت میں بھی بچے، جوان اور بوڑھے ایک ساتھ بیٹھ کر کھانا کھاتے ہیں، جس سے محبت، بھائی چارگی اور خلوص بڑھتا ہے، یہی وجہ ہے کہ محمد رضوان میں یہ تمام خوب جھلکتا ہے۔

ساتھ ہی محمد رضوان اپنی بیٹیوں کو بھی خوب انجوائے کراتے ہیں، چاہے میچ ہو یا پھر کسی ایسے مقام جہاں بچے خوب لطف اندوز ہوں، وہ اپنے بچوں کو خوشگوار لمحات فراہم کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی:

شاہین شاہ آفریدی اور شاد آفریدی کی بیٹی انشاء آفریدی کا نکاح گزشتہ ہفتے کو انجام پایا تھا، تاہم ان دونوں کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کی تھی۔

یہ بات بھی بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ انشاء کے لیے رشتہ شاہین کے گھر والے خود لے کر آئے تھے، جس پر شاہد آفریدی نے گھر کے بڑوں سے رضامندی کے بعد رشتہ قبول کیا تھا۔

تاہم اس سب میں یہ بات بھی توجہ طلب ہے کہ شاہد آفریدی اپنی بیٹی کو پڑھانا چاہتے ہیں، پڑھائی مکمل ہونے کے بعد ہی بیٹی کی رخصتی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

شعیب ملک:

شعیب ملک کا گھرانہ چونکہ پنجاب سے تعلق رکھتا ہے، یہی وجہ ہے کہ گھر میں پنجابی زبان بھی بولی جاتی ہے، دوسری جانب ثانیہ کا تعلق بھارتی شہر حیدر آباد کے مسلم گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں۔

یہی وجہ تھی کہ ثانیہ بھابھی کو سسرال میں سب سے پہلی مشکل بھی یہی پیش آئی، اس صورتحال میں ثانیہ کی مدد کسی اور نے نہیں ان کی ساس یعنی شعیب کی والدہ نے کی تھی۔

پنجابی زبان بولنے اور سمجھنے میں ثانیہ کی ساس نے ان کی کافی مدد کی تھی، دوسری جانب جو لفظ ثانیہ کو سب سے زیادہ عجیب لگا وہ تھا، بھابھی، کیونکہ ہر دوسرا شخص پاکستان میں انہیں بھابھی ہی بولتا ہے۔

افتخار احمد:

مشہور کرکٹر افتخار احمد کا شمار بھی پاکستان کے مقبول کھلاڑیوں میں ہو رہا ہے، اپنے دلچسپ انداز اور چاچا کے لقب کی بنا پر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرنے والے کھلاڑی نے حال ہی میں رہاب ریاض کو 6 گیندوں پر 6 چھکے لگائے ہیں۔

اگرچہ دوسرے ساتھیوں کی شادی کے موقع پر انہیں مبارکبار دیتے دکھائی دیتے ہیں، دوسروں خوشیوں میں شریک رہتے ہیں، تاہم خود ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر موجود نہیں ہیں۔

افتخار احمد اپنے بھائیوں اور دیگر رشتہ داروں کے ساتھ خوشگوار لمحات کی تصاویر سوشل میڈیا پر ضرور اپلوڈ کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More