ناراض بیوی کو منانے کیلئے شوہر ہینڈ گرنیڈ لے کر سسرال پہنچ گیا

ہم نیوز  |  Feb 06, 2023

پشاور میں ناراض بیوی کو منانے کیلئے شوہر ہینڈ گرنیڈ لے کر سسرال پہنچ گیا۔

پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کرکے ہینڈ گرنیڈ کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے کہ جب کہ ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ دو سال قبل کندھ کوٹ میں ناراض بیوی کو منانے کے لئے شوہر بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا تھا۔

پولیس کے مطابق کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کرنے والی خاتون گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر طلاق لینے کے لئے عدالت پہنچی تھی۔

عدالت کے باہر شوہر کی کوششوں کے باوجود بھی بیوی نہ مانی تو شوہر نے11 ہزار ہائی ٹینشن بجلی کے کھمبے پر چڑھ کےخودکشی کی کوشش کی۔

بروقت اطلاع پر سیپکو نے کھمبے کی بجلی بند کردی، جبکہ پولیس نے خاتون کے شوہر کو حراست میں لے لیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More