پیر کو علی الصبح آنے والے شدید زلزلے کے بعد کے مناظر

بی بی سی اردو  |  Feb 06, 2023

Getty Imagesترکی اور شام کے علاوہ اس شدید زلزلے کے جھٹکے لبنان، قبرص اور اسرائیل میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز ترکی کے شہر غازی عنتیپ سے 80 میل دور واقع آکیزنوزو کا علاقہ ہےGetty Imagesریسکیو کارکن ایک تین سالہ بچے کو مبلے سے نکالنے کے بعد ایمبولنس کی طرف لے جا رہے ہیںReutersشام کی سرحد کے قریب، ترکی کے جنوب مشرقی علاقے میں آنے والے شدید زلزے میں سینکڑوں افراد ہلاک و زخمی ہو گئے ہیںEPA7.8 شدت کا یہ زلزلہ پیر کو علی الصبح اس وقت آیا جب لوگ سو رہے تھے۔ زلزلے کے بعد جھٹکوں یا آفٹر شاکس کا سلسلہ تاحال جاری ہےReutersدونوں ملکوں میں سینکڑوں عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں اور ملبے کے نیچے دبے ہوئے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کی جاری ہےGetty Imagesغازی عنتیپ کے قریبی شہر دیار باقر میں بھی کئی افراد ملبے کے نیچے دب گئے جنھیں نکالنے کی کوششیں جاری ہیںGetty Imagesغازی عنتیپ کے ایک اور قریبی شہر ملاتیا میں بھی عمارتیں گرنے سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہےGetty Imagesزلزے سے جانوروں کی ایک بڑی تعداد متاثر ہوئی ہے اور شدید جھٹکوں سے ترکی کے کم سے کم دس شہروں میں تباہی کی اطلاعات ہیںGetty Imagesترکی کے صدر رجب طیب اردوگان کا کہنا تھا کہ زلزلے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی تھیں
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More