رانا ثنا اللہ کی تقریر ہارے ہوئے جواری کی تقریر تھی، فواد چودھری

ہم نیوز  |  Mar 22, 2023

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے وفاقی وزیر داخلہ کے پارلیمنٹ سے خطاب پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثنااللہ کی تقریرہارے ہوئے جواری کی تقریر تھی۔

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ عدالتوں کو دھمکیاں دینے کے بعد کہیں گے الیکشن نہ کراؤ ہم ہارجائیں گے۔

رانا ثنااللہ کی تقریر ہارے ہوئے جواری کی تقریر تھی شروع میں سپریم کورٹ کو ڈھمکیاں دینے کے بعد آخر میں پاؤں پڑ جاؤ خدا کیلئے الیکشن نہ کرائیں ہم ہار جائیں گے۔۔۔

— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry)

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا سیاست اور جمہوریت کا نام لینے والی کسی جماعت کو عوام کا سامنا کرنے سے گھبرانا نہیں چاہیے، کون فتنہ ہے اور کون دہشت گرد؟ یہ فیصلہ پاکستان کے عوام کریں گے۔

وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب

پی ٹی آئی رہ، فواد چودھری نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ 90 دن کے اندر الیکشن کروانے کا حکم ہے اس پر عمل درآمد نہیں ہونے دیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More