اپنے پیاروں سے فون پر بات کرتے تھے اور۔۔ پرانے زمانے میں مکہ میں رمضان کیسے گزرتا تھا؟ دیکھیے

ہماری ویب  |  Mar 23, 2023

رمضان کے قریب آتے ہی جہاں دنیا بھر کے مسلمان روزے کی تیاریوں میں لگے ہیں اور پہلی افطاری کے لیے بے تاب ہیں، وہیں خانہ کعبہ کی پرانی یاد نے سب کی خوب توجہ حاصل کی۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر خانہ کعبہ کی کچھ ایسی نایاب اور پرانی ویڈیوز اور تصاویر سب کو خوب حیران کر رہی ہیں۔ ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہے جس میں خانہ کعبہ اور مسجد الحرام کے ارد گرد ٹیکنالوجی اور سہولیات کا فرق واضح دکھائی دے رہا ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیطان کو کنکریاں مارنے سے لے کر ایک ساتھ نماز پڑھنے کا منظر ہو یا پھر سگری سہولیات ہوں اور پھر کھانے پینے کے طریقے کار ہوں۔ یہ سب اس زمانے کے حساب سے تیار کیے جاتے تھے۔

جنہیں آج دیکھ کر صارفین متوجہ تو ضرور ہوتے ہیں تاہم انہیں یہ خیال بھی ضرور آتا ہے کہ پہلے زندگی کتی سمپل ہوتی تھی۔

دوسری جانب خانہ کعبہ کی ایک ہی تصویر نے سب کی یاد کو خوب تازہ کیا جب حج یا عمرہ پر جانے والے اپنے پیاروں سے مسجد الحرام کے پاس موجود ٹیلیفون سے رابطہ کرتے تھے۔

لمبی قطاروں میں لگے پیارے اپنے پیاروں سے بات کرنے کے منتظر ہوا کرتے تھے، کیونکہ اس وقت نہ تو موبائل فون ہوا کرتا تھا اور نہ ہی انٹر نیٹ۔

جبکہ رمضان کا وقت بھی کافی دلچسپ ہوتا تھا، جب لوگوں کے درمیان محبت، بھائی چارہ ہوتا تھا۔ خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ آئے مسلمان نہ صرف اللہ کی عبادت کرتے بلکہ محض ایک کھجور، اور پانی سے بھی روزہ افطار کیا کرتے تھے۔ تاہم اب روزہ داروں کے لیے مسجد نبوی ﷺ اور مسجد الحرام میں بھی خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔

خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں اب بھی وہہی روایات قائم ہیں، جو کہ آقائے دو جہاں ﷺ کے وقت سے چلی آ رہی ہیں، جن میں زمین پر افطاری کرانا، سادہ سی چیزیں موجود ہوتی ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More