مبالغہ آمیز تعریفیں اور تحائف: ’محبت کی بمباری‘ کی نشانیاں جو خطرے کی علامت ہیں

بی بی سی اردو  |  Jun 03, 2023

Getty Images'میں آپ کے بارے میں سوچنا نہیں روک سکتا' جیسے جملے اچھے ہیں، لیکن یہ بعض اوقات انتباہ بھی ہو سکتے ہیں کہ صحت مند حدود کو عبور کیا جا رہا ہے

ہم سب نے ہی کوئی نہ کوئی ایسی فلم دیکھ رکھی ہے، کوئی کتاب پڑھی ہے جس میں پہلی ملاقات ہی تیزی سے چکرا دینے والی جذباتی محبت میں بدل جاتی ہے۔

ماہرین نفسیات کے مطابق، اس دیو مالائی کہانی کے پیچھے جذباتی دھوکے کی ایک شکل چھپی ہو سکتی ہے جسے ’محبت کی بمباری‘ کہا جاتا ہے۔

لیکن محبت کی بمباری کیا ہے؟

یہ عام طور پر ایک رومانوی ساتھی کو توجہ اور پیار دینا ہے، بہت زیادہ اور زبردست انداز میں جیسا عام طور پر تعلقات کے انتہائی ابتدائی مرحلے میں ہوتا ہے۔

یہ بظاہر رومانوی اور نیک نیتی والا رویہ ہے تاہم، نفسیاتی بدسلوکی کے چکر کا حصہ ہو سکتا ہے۔

کولمبیا کی ایک ڈیزائنر الیجینڈرا نے بی بی سی منڈو کو بتایا ’میں ابھی ایک ایسے رشتے سے نکلی تھی جس میں مجھے کچھ بھی نہیں ملا تھا، اور میں جلد ہی ایک دوسرے تعلق میں آ گئی۔‘

’اس نے مجھے ہر چیز پر مدعو کیا، وہ ہمیشہ مجھے کافی کے لیے لینے آتا تھا، ہم سارا دن باتیں کرتے، وہ میرے ساتھ جم جاتا، مجھے گھر لے جانے کے لیے کئی گھنٹوں تک میرا انتظار کرتا اور وہ مجھے اپنی ماں سے ملانے بھی لے گیا۔ میں بہت مغلوب ہونے لگی۔‘

’میں آپ کے بارے میں سوچنا نہیں روک سکتا‘ ، ’میں صرف آپ کو خوش کرنا چاہتا ہوں‘، یا ’میں ہر وقت آپ کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں‘ جیسے جملے اچھے ہیں، لیکن یہ بعض اوقات انتباہ بھی ہو سکتے ہیں کہ تعلق کی صحت مند حدود کو عبور کیا جا رہا ہے۔

یقینی طور پر، محبت کی بمباری اور ایک صحت مند وارفتگی کے درمیان فرق کچھ مبہم ہوسکتا ہے۔ درحقیقت، یہ معمول کی بات ہے کہ رشتے کے پہلے مرحلے میں ہم محبت میں ناامیدی محسوس کرتے ہیں کیونکہ ہارمونز اور نیورو ٹرانسمیٹر اپنے عروج پر ہوتے ہیں۔

ماہرین اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ پیار کے گہرے، شدید مظاہروں کے ساتھ بہہ جانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

Getty Imagesپہلی ملاقات کے بعد ایک ہفتے میں ’آئی لو یو‘ کہہ دینا خطرے کی علامت ہے جب دوسرے اعتبار کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کر رہے ہوتے ہیںدو لمحے

یہ واضح ہےکہ ہمارا دماغ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مکمل طور پر تربیت یافتہ ہے کہ ایسے حالات جن کی وجہ سے خوشی کا احساس پیدا ہوا ہو، جیسے تحائف، پیار اور اچھے الفاظ، انھیں دہرایا جائے۔ یہ وہی ہے جو انعام کے نظام کے طور پر جانا جاتا ہے۔

مثال کے طور پر یہ وہی نظام ہے جو ہمیں بچپن میں اپنے والدین (یا دیکھ بھال کرنے والوں) سے جڑنے میں مدد دیتا ہے اور یہ ہماری ذاتی نشوونما کے لیے ضروری ہے۔

محبت کی بمباری کی کیفیت دراصل دماغ کے اسی فعل کا فائدہ اٹھاتی ہے۔ سب سے پہلے، جو شخص محبت کے شدید رویے حاصل کرتا ہے وہ اپنے ساتھی سے ان رویوں (انعامات) کی توقع کرنا سیکھتا ہے اور جب وہ ان کو وصول کرتا ہے تو مثبت ردعمل ظاہر کرتا ہے۔ اور وہ اپنے سر میں اپنے ساتھی کی کامل عاشق کے طور پر تصویر بنا لیتا ہے۔

کولمبیا کی ڈیزائنر الیجینڈرا کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی اپنے نئے ساتھی کے ساتھ جذباتی طور پر وابستہ ہو گئیں۔

’اس نے مجھے بہت پر جوش کر دیا۔ یہاں تک کہ اس نے یہ بھی تجویز کیا کہ ہم انگلینڈ میں اکٹھے مطالعہ کریں۔ یہ سب کچھ شروع ہونے کے دو ماہ سے بھی کم عرصے میں ہوا۔‘

لیکن پھر، ایک ہی لمحے میں، محبت کا بمبار اپنے ساتھی سے وہ چھین لیتا ہے جو وہ اسے دے رہا تھا۔

محبت کی بمباری کا نشانہ بننے والا شخص، مثال کے طور پر، اپنے ساتھی کی طرف سے دوبارہ خاص اور پیار محسوس کرنے کی امید میں اپنے دوستوں یا خاندان کے ساتھ منصوبوں کو منسوخ کرنے پر راضی ہو سکتا ہے۔

یا ایک پیچیدہ منظر نامے میں، آپ اپنے رشتے میں اس خوبصورت لمحے کو بحال کرنے کے لیے کسی خاص جنسی عمل سے اتفاق کر سکتے ہیں۔ آخر میں یہ سوچتے ہیں کہ وہ کیسے یہ سب نہیں کریں گے کیونکہ اس کے ساتھی نے ہمیشہ دل کھول کر محبت دی۔

الیجینڈرا کہتی ہیں ’اس نے عجیب و غریب کام کرنا شروع کر دیا، وہ اب زیادہ دکھائی نہیں دے رہا تھا اور میں بہت غیر مستحکم، بے چین اور الجھن محسوس کرنے لگی۔ میں نے سوچنا شروع کر دیا کہ میں ہی شدت پسند ہوں۔ ہم ہر وقت بات کرتے رہے اور اچانک وہ مکمل طور پر غائب ہو گیا۔‘

’ہفتے کے آخر میں جب ہم دوبارہ ملے، تو اس نے اپنا انداز بدل لیا اور مانع حمل گولیاں نہ لینے پر مجھ سے شکایت کی۔ اس سے مجھے بہت تکلیف ہوئی کیونکہ مجھے اس کا بچہ پیدا کرنے کا خیال بھی بہت پیارا لگتا تھا۔‘

وقت گزرنے کے ساتھ یہ رشتہ ایک چکر بن جاتا ہے: جب بدسلوکی کرنے والا محسوس کرتا ہے کہ وہ اپنے ساتھی پر طاقت کھو رہا ہے، تو وہ اسے واپس جیتنے کے لیے بہت زیادہ محبت کا دکھاوا دوبارہ شروع کرتا ہے۔

Getty Imagesکوئی آپ کو بتاتا ہے کہ وہ اپنا سارا وقت آپ کے ساتھ گزارنا چاہتا ہے رومانوی لگ سکتا ہے، لیکن یہ آپ کو اپنے دوستوں اور خاندان سے الگ کرنے کی طرف پہلا قدم ہو سکتا ہےمحبت کے بمبار کی نفسیات

جیسا کہ تقریباً کسی بھی ولن کی طرح، محبت کا بمبار محض ایک عفریت نہیں ہے، بلکہ اس کے اپنے مسائل ہوتے ہیں۔

اس کے برعکس، زیادہ تر وقت محبت کی بمباری ایک ایسی حکمت عملی ہے جو لاشعوری طور پر استعمال کی جاتی ہے اور یہ نرگسیت پسند خصلتوں اور کم خود اعتمادی کا منطقی جواب ہے۔ یہ بات یونیورسٹی آف پنسلوانیا کی پروفیسر کلیئر سٹرٹزنبرگ کی ایک تحقیق کا نتیجہ ہے۔

وہ بتاتی ہیں کہ، اس چھلکتی ہوئی محبت کا اظہار کرتے ہوئے، بمبار واقعی جس چیز کی امید کر رہے ہیں ’وہ اس بات کی تصدیق ہے کہ وہ پیارے اور خوبصورت اور مطلوب ہیں۔‘

ڈینور یونیورسٹی میں رومانوی تعلقات میں مہارت رکھنے والے ماہر نفسیات چارلی ہنٹنگٹن کا کہنا ہے کہ دوسری طرف، جن لوگوں نے اپنی زندگیوں میں چند صحت مند تعلقات رکھے ہیں، وہ محبت کی بمباری کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔

شدت سے پیار کیے جانے کا وہم انھیں ایک خاص طور پر طاقتور تعلق محسوس کرنے کا باعث بن سکتا ہے، اور اس طرح وہ دھوکے کا شکار ہو سکتے ہیں۔

Getty Imagesایک ہی عمل ایک رشتہ میں بے ضرر (اور صحت مند بھی) اور دوسرے میں پریشانی یا نقصان دہ ہوسکتا ہےآپ کو کیسے پتہ چلے گا کہ یہ آپ کے ساتھ ہو رہا ہے؟

کوئی معروضی اشارے نہیں ہیں کہ آپ کو محبت کی بمباری کا سامنا ہے۔ ایک ہی عمل ایک رشتہ میں بے ضرر (اور صحت مند بھی) اور دوسرے میں پریشانی یا نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ آخر میں، یہ سب اس بات پر منحصر ہے کہ آپ کتنے سچے اور مخلص ہیں اور یہ کس مقصد کے لیے کیا جاتا ہے، اور یہ دوسرے کے اعمال میں پڑھنا ناممکن ہو سکتا ہے۔

تاہم، اگر آپ اپنے ساتھی سے ملنے والے پیار اور توجہ سے مغلوب محسوس کر رہے ہیں اور محسوس کر رہے ہیں کہ یہ سب حقیقی ہونے کے لیے بہت شدید ہے، تو یہاں 7 نشانیاں ہیں کہ آپ پر محبت کی بمباری کی جا رہی ہے :

ہنٹنگٹن کے مطابق ’محبت کی بمباری کی سب سے واضح علامت یہ ہے کہ ان لوگوں کے رویے تناسب سے باہر ہوتے ہیں۔ یعنی پہلے ہفتے میں ’میں تم سے پیار کرتا ہوں‘ کہہ دینا جب دوسرے لوگوں میں ابھی ضروری اعتماد بھی نہیں آتا، یہ خطرے کی علامت ہے۔ کوئی آپ کو بتاتا ہے کہ وہ اپنا سارا وقت آپ کے ساتھ گزارنا چاہتا ہے رومانوی لگ سکتا ہے، لیکن یہ آپ کو اپنے دوستوں اور خاندان سے الگ کرنے کی طرف پہلا قدم ہو سکتا ہے۔ آپ کو الگ تھلگ کرنا بدسلوکی کرنے والوں کے لیے آپ پر طاقت اور کنٹرول حاصل کرنے کے لیے ایک بہت موثر حکمت عملی ہے۔ایسی تعریفیں جو مغلوب کر دیتی ہیں۔ یہ کہنا کہ آپ سب سے خوبصورت ہیں جسے وہ اب تک جانتے ہیں یا یہ کہ آپ وہ سب کچھ ہیں جس کا انھوں نے کبھی خواب دیکھا ہے شاید اتنا رومانوی نہیں جتنا لگتا ہے۔ مبالغہ آمیز تعریفوں پر دھیان دیں جو ایسی لگیں کہ وہ خاص طور پر آپ کے لیے نہیں ہیں۔بہت زیادہ تحائف دینا پھنسانے کا ایک طریقہ ہو سکتا ہے، خاص طور پر اگر وہ آپ کو یہ محسوس کرنے پر مجبور کرتے ہیں کہ آپ کو کسی نہ کسی طریقے سے ان کی تلافی کرنی ہے۔محبت کے بمبارضرورت سے زیادہ بات چیت کرتے ہیں، مثال کے طور پر، چیٹ اور کال کے ذریعے اپنے پارٹنرز کے ساتھ سارا دن بات کرنا۔ اور یہ غیر معمولی بات نہیں ہے کہ وہ آپ سے بھی یہ مطالبہ کریں کہ ’انھیں صرف آپ کی پرواہ ہے۔‘ آپ کی وفاداری پر حسد اور عدم اعتماد بھی ایسے طریقے ہو سکتے ہیں جن سے محبت کرنے والے بمبار اپنی ’شدید محبت‘ ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور آپ کو مجرم محسوس کرواتے ہیں۔اگر ایک دن سے دوسرے دن تک آپ کا ساتھی دنیا کا سب سے زیادہ پیار کرنے والا مرد یا عورت بننا چھوڑ دے اور آپ کے ساتھ خشکی یا لاتعلقی کا برتاؤ کرنے لگے تو امکان ہے کہ وہ آپ سے دھوکہ کر رہا ہے ۔

بلاشبہ، ہنٹنگٹن اس بات پر زور دیتی ہیں کہ ہمیں بہت زیادہ مشکوک ہونے سے بچنا چاہیے۔ ’اس طرح ہم میں سے زیادہ تر لوگ اس طرح سے دھوکہ کھائے بغیر زندگی گزار لیں گے۔‘

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More