روپیہ مستحکم ہونے سےمارکیٹ میں اعتماد کی فضا بحال ہو گئی

ہم نیوز  |  Jul 15, 2023

گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہونے کے بعد مارکیٹ میں اعتماد کی فضا بحال ہوتی نظر آئی ۔

ڈالر کی قیمت کم ہونے سے روپے کو استحکام ملا ، اس کے علاوہ آئی ایم ایف سے  1.2 ارب ڈالر کی  قسط  اور سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے 3 ارب ڈالر موصول ہونے کے باعث روپے کی قدر پر مثبت  اثر پڑا۔

گزشتہ ہفتے  انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری رہا۔ انٹربینک  میں ڈالر کی قدر 36 پیسے کم ہو کر 277.59 روپے پر بند ہوئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کے انٹربینک ریٹ 10.27 روپے  کے اضافے سے  364.19 روپے ہوگئے۔

اس کے علاوہ انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر میں 9.49 روپے اضافہ ہوا جس کی قیمت  311.73 روپے ہوگئی۔ اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر 9 روپے بڑھ کر 314 روپے ہوگئی۔ انٹربینک میں ریال کی قیمت 9 پیسے کم ہونے کے بعد 73.98 روپے پر بند ہوئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More