سیکرٹری خوراک پنجاب اور فلور ملز مالکان میں تنازعہ، آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ہم نیوز  |  Jul 15, 2023

سیکرٹری خوراک پنجاب اور فلور ملز مالکان میں تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے۔

کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق آٹے کے تھیلے کی قیمت میں آج 50 روپے اضافہ ہو گیا ہے،قیمت 2ہزار850ہوگئی۔

چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمت بڑھنے کا ذمہ دار محکمہ خوراک ہے، سیکرٹری خوراک نے 200من سے زائد گندم کی اسٹوریج پر پابندی لگا دی ہے۔

عاصم رضا کا کہنا تھا کہ اوپن مارکیٹ میں 40 کلو گرام گندم کی قیمت 4 ہزار 725 روپے ہوگئی ہے، اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو گندم کی قلت اور آٹا مزید مہنگا ہونے کا اندیشہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی شخص200 من سے زیادہ گندم ذخیرہ نہیں کرسکتا، سیکرٹری خوراک زمان وٹو کا کہنا تھا کہ آٹے کی قیمت بڑھنے کا کو ئی جواز نہیں ہے، گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More