پاکستان کیلئے مزید 5.6 ارب ڈالر کی فنڈنگ متوقع ہے ، بلوم برگ کی رپورٹ

ہم نیوز  |  Jul 15, 2023

امریکی جریدے بلوم برگ نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے مزید 5.6 ارب ڈالر کی فنڈنگ متوقع ہے۔

بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ  آئی ایم ایف کے پاکستان مشن کے سربراہ نیتھن پورٹر نے کہا ہے کہ  نئی فنڈنگ میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے کیے گئے 3.7 ارب ڈالر کے معاہدے بھی شامل ہیں۔

عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کیساتھ اس وقت معاہدہ کیا جب پاکستان کو زرمبادلہ کے گرتے ہوئے ذخائر، اسٹاک مارکیٹ کی ابتر صورتحال اورمہنگائی جیسے سنگین مسائل کا سامنا تھا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More