افغانستان کیلئے پاکستانی برآمدات میں 12 فیصد اضافہ

ہم نیوز  |  Jul 16, 2023

افغانستان میں طالبان کے برسراقتدار آنے کے بعد دوسرے مالی سال پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہوگیا ۔ 23۔2022 میں افغانستان کیلئے پاکستانی برآمدات 12 فیصد اضافے کے بعد 96 کروڑ ،84  لاکھ ڈالرز رہیں۔

اگرچہ گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان کو مجموعی برآمدات بڑھانے میں چیلنجز کا سامنا رہا اور برآمدات کا ہدف حاصل نہ ہوسکا تاہم افغانستان کیلئے  برآمدات میں اضافہ ایک اہم پیشرفت ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک سال میں افغانستان کیلئے ٹریکٹرز کی برآمدات میں سب سے زیادہ 628 فیصد کا اضافہ ہوا ، مالی سال 2023 میں ترپال کی برآمد ات میں 232 فیصد ، موٹرسائیکلز 230  فیصد ، پاستہ 149 فیصد ، فارماسوٹیکل 140 اورسیمنٹ کی برآمدات میں 21 فیصد کا اضافہ ہوا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More