اوپن مارکیٹ میں دیسی گندم کی قیمت میں 600 روپے فی من اضافہ ہو گیا ہے۔ جون میں 4200 روپے والی گندم کی قیمت 4800 روپے ہو گئی ۔
راولپنڈی اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔
محکمہ خوراک پنجاب نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں مگر ابھی تک کوئی قابل ذکر گرفتاری عمل میں نہیں آئی ، صرف معمولی پیمانے پر ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
محکمہ خوراک پنجاب کے ایک عہدیدار کے مطابق ڈیڑھ ماہ پہلے گندم کی فی من قیمت 4200 روپے ہونے کی وجہ سے اسلام آباد سمیت مختلف اضلاع میں 15 کلو آٹے کی قیمت 1800 روپے تھی لیکن ذخیرہ اندوزوں کی جانب سے مارکیٹ میں سپلائی کم کرنے سے گندم کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا ، جس کی وجہ سے 15 کلو آٹے کی قیمت 2250 روپے تک پہنچ گئی ۔