لاہور ، مریم اورنگزیب کی عدالت آمد پر چور چور کے نعرے لگانے والا وکیل گرفتار

ہم نیوز  |  Jan 20, 2024

عدالت آمد پر چور چور کے نعرے لگانے والے وکیل کو گرفتار کر لیا گیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کیخلاف ریاست مخالف تقاریر کیس کی سماعت ہوئی ،عتیق الرحمن نے مریم اورنگزیب کی آمد پر دیگر کارکنوں کے ہمراہ چور چور کے نعرے لگائے۔

مونس الٰہی کے وکیل گجرات سے گرفتار، صدر بار کا دعویٰ

پولیس کے بار بار منع کرنے کے باوجود عتیق الرحمن کارکنوں کو اکساتا رہا۔ باز نہ آنے پر پولیس نے انہیں عدالت کے باہر سے  گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عتیق الرحمن سانحہ نو مئی کے مقدمات میں بطور ملزم پیشی کے لیے آیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More