مشرق وسطیٰ کی خواتین کو گولف میں بااختیار بنانے کا عزم

اردو نیوز  |  Apr 16, 2024

دبئی میں قائم گولف کوچنگ سنٹر ’ گولف ٹیک‘ کی سعودی مالکن 31 سالہ حیا غسان السلیمان نے  مشرق وسطیٰ میں گولف کے لیے خواتین کی حوصلہ افزائی کرنے کی امید ظاہر کی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق گولف کی ترقی کے لیے امریکہ کے معروف اداروں میں سے ایک گولف ٹیک کا آغاز دبئی کے سٹی واک میں 2023 سے ہی ہو چکا ہے۔

گولف ٹیک ادارہ ابتدائی طور پر 1995 میں ڈینور، کولوراڈو، کنٹری کلب میں قائم کیا گیا تھا جس کے بعد سے یہ دنیا بھر میں ایک خاص نام بن گیا ہے۔

گولف ٹیک میں 800 سے زائد گولف کوچز چھ مختلف ممالک کے 210 سے زیادہ مقامات پر تربیت فراہم کر رہے ہیں تاہم مشرق وسطیٰ میں اس کی پہچان ابھی کم ہے۔

حیا غسان متحدہ عرب امارات اور وسیع خطے میں اس کھیل کو زیادہ سے زیادہ خواتین میں روشناس کرانے اور بااختیار بنانے کا عزم رکھتی ہیں، یہ کھیل طویل عرصہ سے مرد کھلاڑیوں کے دائرہ کار میں دیکھا جارہا ہے۔

حیا غسان  کا کہنا ہے کہ مردوں کی بالادستی والے کھیل میں واحد خاتون ہوں اور اس سے قبل مملکت میں والد کی آٹوموٹو ڈیلرشپ میں 200 سے زائد مرد  کارکنوں کے ساتھ واحد خاتون کے طور پر کام کر چکی ہوں۔

قبل ازیں سعودی عرب میں پلی بڑھی حیا غسان ہمیشہ موسم گرما میں اپنے خاندان کے ساتھ کیلیفورنیا میں چھٹیاں گزارتی تھیں اور اپنے والد کے ساتھ باقاعدگی سے  ٹینس کھیلتی تھیں۔

گولف ٹیک سے تربیت کے بعد گراؤنڈ میں پریکٹس کی جائے۔ فوٹو عرب نیوزحیا غسان نے بتایا کہ ٹینس کھیلتے ہوئے جب میرے والد کا گھٹنا زخمی ہوا تو میں نے گولف کا رخ کیا اور یہ کھیل سیکھنا شروع کر دیا۔

اس کھیل کے لیے میرے والد نے حوصلہ افزائی کی اور میری بہن بھی اس کھیل میں میرے ساتھ شریک ہو گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ میری بہن نے والد کے ساتھ رہتے ہوئے اس کھیل میں دلچسپی ظاہر کی اور ہم نے گولف ٹیک میں تربیت حاصل کرنا شروع کی۔

بعدازاں انہوں نے 2014 سے موسم گرما  کی تعطیلات کے دوران کیلیفورنیا میں گولف کھیلنا شروع کر دیا۔

گولف ٹیک میں 800 سے زائد گولف کوچز تربیت فراہم کر رہے ہیں۔ فوٹو عرب نیوزہمارا معمول تھا کہ گولف ٹیک سے ایک یا دو کلاسز میں تربیت حاصل کرنے کے بعد گراؤنڈ میں اس پر زیادہ سے زیادہ پریکٹس کی جائے۔ جس کے بعد گولف کورٹ میں جا کر کھیلنا ہمارا معمول بن گیا۔

انہوں نے عالمی وبا کورونا کے بعد دبئی میں اپنے والد کے کاروبار میں شریک ہونے کے بعد مشرق وسطی میں گولف ٹیک کی پہلی برانچ کھولی اور خواتین کو اس کھیل میں شامل ہونے کی ترغیب دیتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایک دہائی قبل سعودی عرب میں خواتین کے لیے گولف کا تصور بھی نہیں تھا جب کہ سعودی وژن 2030 کے تحت متعدد سماجی اصلاحات کی بدولت گولف اور دیگر کھیلوں میں خواتین حصہ لے رہی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More