مشرق وسطیٰ میں اعتدال پسندی اور امن پر توجہ مرکوز کی جائے، اقوام متحدہ

اے پی پی  |  Apr 18, 2024

اقوام متحدہ ۔18اپریل (اے پی پی):اقوام متحدہ نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی کے لیے اعتدال پسندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ توجہ صرف امن پر مرکوز رکھی جائے۔شنہوا کے مطابق یہ بات اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کے ترجمان سٹیفن دوجارچ نے یومیہ پریس کانفرنس کے دوران کہی۔

ایران پر حملے کے لیے اسرائیل کی تیاریوں بارے یواین سیکرٹری جنرل کے ردعمل کے بارے انہوں نے کہا کہ وہ اعتدال پسندی کے حق میں ہیں، نہیں چاہتے کہ تشدد کی نئی لہر شروع ہو۔ انہوں نے کہاکہ انتونیو گوتریش نے ایرانی وزیر خارجہ سے بات کی اور وہ اسرائیل کے صدر اور دیگر حکام سے بھی رابطے میں ہیں ،انہوں نے کشیدگی میں کمی اور اعتدال پسندی پر زور دیتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں دوبارہ امن بارے توجہ کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More