پنجاب میں آندھی ، بارش و ژالہ باری کے امکانات ،ترجمان

اے پی پی  |  Apr 18, 2024

لاہور۔18اپریل (اے پی پی):پنجاب بھر میں گزشتہ آئندہ دو روز تک آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کے امکانات ہیں ۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کواس حوالے سے الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں،صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں۔انہوں نے کہاشہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں،آسمانی بجلی سے بچائو کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں،بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں،بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دیں۔

انہوں نے کہاشہری غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں اور گاڑی آہستہ چلائیں۔موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان کو غیر معمولی بارشوں کا سامنا ہے،شہری مدد کیلئے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کرسکتے ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More