آنگ سان سوچی کو جیل سے منتقل کر دیا گیا،میانمار میڈیا

اے پی پی  |  Apr 19, 2024

نیپیدو ۔19اپریل (اے پی پی):میانمار میں زیرحراست رہنما آنگ سان سوچی کو دارالحکومت نیپیدو کی ایک جیل سے باہر منتقل کردیا گیاہے،میانمار کے متعدد ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ فوج نے معزول اور زیرحراست رہنما آنگ سان سوچی کو دارالحکومت نیپیدو کی ایک جیل سے باہر منتقل کردیا ہے۔ یہ واضح نہیں ہے کہ اُنہیں کہاں لے جایا گیا ہے۔فوج کے ایک ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ عمر رسیدہ افراد کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام صرف 78 سالہ آنگ سان سوچی کے لیے ہی نہیں بلکہ ان لوگوں کے لیے بھی ہے جنہیں اس کی ضرورت ہے۔آنگ سان سوچی 2021 میں فوجی بغاوت کے بعد سے حراست میں ہیں۔ اِس جمہوریت نواز شخصیت کو بدعنوانی اور دیگر الزامات میں سزا سنائی گئی ہے۔ گزشتہ سال اگست میں ان کی سزا کم کر دی گئی تھی، لیکن اب بھی انہیں 25 سال سے زائد عرصے تک جیل میں رہنا ہے۔ان کی قانونی ٹیم نے این ایچ کے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کسی منتقلی کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔

ٹیم کا کہنا ہے کہ ان کی جیل میں ایئر کنڈیشننگ نہیں ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آنگ سان سوچی کے ساتھ فوجی حکومت کا یہ برتاؤ عوامی ردعمل سے بچنے کی ایک کوشش ہو سکتی ہے۔ فوج نے فروری میں جبری بھرتی کا اعلان کیا تھا جس کے نتیجے میں بہت سے نوجوان ہمسایہ ملک تھائی لینڈ فرار ہو گئے یا جمہوریت نواز فوجوں میں میں شامل ہو گئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More